36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہیڈ کوارٹرز انٹگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے اپنا 17 واں یوم تاسیس منایا

Headquarters Integrated Defence staff celebrates its 17th Raising Day
Urdu News

 نئی دہلی۔یکم نومبر ہیڈ کوارٹرز انٹگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے آج اپنا 17 واں یوم تاسیس منایا ۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے آئی ڈی ایس کے سربراہ ، چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا نے انڈیا گیٹ نئی دہلی میں  ‘امر جوان جیوتی’ پر گلدستہ رکھ کر مسلح افواج کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسلح افواج ، بحریہ اور ہندوستان  فضائیہ کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل دوا نےکہا آئی ڈی ایس کے تمام گروپوں کو ان کی عہد بستگی اور بے لوث خدمت کی ستائش کی اور انہیں مستقبل میں پیشہ ورانہ یکجہتی اور امتیاز کا بہترین معیار برقرار رکھنے کے لیے کہا ۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے اکتوبر 2001 میں ‘آپریشن وجے’ (کارگل آپریشن) کے بعد ہیڈ کوارٹرز انٹگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کا مقصد تینوں سروسز کے مابین تال میل کو فروغ دینا  اور وزارت دفاع کے ساتھ انہیں مربوط کرنا تھا ۔ آئی ڈی ایس نے اس مقصد کو پانے کے لیے اہم کوششیں کی ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More