33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالہ ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کی اختتامی تقریب سے صدر جمہوریہ کا خطاب

President of India Addresses the Valedictory Function of the Diamond Jubilee Celebrations of High Court of Kerala
Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند نے آج  کوچی میں کیرالہ ہائی کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ ہائی کورٹ لوگوں کے حقوق اور شہری آزادی کے تئیں حساسیت کے لیے مشہور ہے ۔ اس ہائی کورٹ کے فیصلے نے ملک میں شہری آزادی اور جمہوریت کی روایات کو مستحکم کرنے میں اہم خدمات انجام دی ہے ۔یہ ہائی کورٹ ماحولیات اور ماحولیاتی  معیار کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے ۔ اس نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے اور لوگوں کو  صاف ستھری ہوا اور  پانی نیز صحت مند ماحول فراہم کرنے کے حق سمیت بہت ہی اہم فیصلے دیے ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ عدلیہ ہندوستان کا سب سے اہم قابل احترام اداروں میں سے ایک ہے ۔ اس کی بیباکی اور آزادانہ عمل نیز اس کی حیثیت نے جمہوری دنیا میں ہندوستان کی معتبریت کو فروغ دیا ہے ۔ ہر ہندوستانی کو عدلیہ پر فخر ہے اور اس کے فیصلے اور اقدار کے تئیں اس کی عہد بستگی کو قابل احترام گردانتا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہمارے ملک  تشویش کا باعث ہے ۔ ہمارے معاشرہ کے نہایت غریب اور محروم لوگوں کو   اکثر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں مقدمات کے جلد از جلد نپٹارے کو یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار تلاش کرنا ہوگا ۔ ہم سبھی ایسے اپروچ اختیار کر سکتے ہیں جس سےالتواء کو  ہنگامی صورت میں قابل استثناء بنایا جائے نہ کہ عدالتی کاروائیوں کو مزید مؤخر کرنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More