31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے بارہ بنکی۔ اکبر پور ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کو منظوری دی

त्‍वरित, भरोसेमंद और सुरक्षित रेल सेवा प्रदान करने के लिए बाराबंकी-अकबरपुर रेल लाइन दोहरीकरण परियोजना को मंजूरी
Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے بارہ بنکی۔ اکبر پور ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے جس پر 116.09 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا اندازہ ہے توقع ہے کہ یہ اس کو مکمل کرنے پر 1310.23 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ 161 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کے 2021-22 تک مکمل ہوجانے کا امکان ہے۔

ا س ریلوے لائن کو ڈبل کرنے سے بارہ بنکی۔ اکبر پور روڈ پر بڑھتے ہوئے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو کافی آسانی ہوگی۔ اس سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا لوگوں کو سفر کرنے کے علاوہ بارہ بنکی۔ اکبر پور روڈ کے اطراف صنعتوں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کی اضافی صلاحیت حاصل ہوگی۔ اترپردیش میں بارہ بنکی اور فیض آباد اضلاع کو بھی اس پروجیکٹ سے فائدہ ہوگا۔

شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن میں بارہ بنکی ۔ اکبر پور سیکشن آتا ہے۔ اس ریلوے لائن کو ڈبل کرنے سے ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں ٹریفک میں اضافہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اضافی صلاحیت بھی فراہم ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More