33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے آندھراپردیش میں قومی شاہراہ -16 کے نرسنناپیٹا راجستھان سیکشن کو چھ لین بنانے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق   کابینہ کمیٹی نے آندھراپردیش میں    قومی شاہراہ    -16 (پرانی قومی  شاہراہ -5) نرسننا پیٹا راجستھان  سیکشن کو چھ لین بنانے  کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔    زمین کی وصولی ، دوبارہ بسانے اور بازآبادکاری اور    دیگر  تعمیل سے پہلے کی  سرگرمیوں   پر لاگت سمیت    1423 کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔    چھ لینی روڈ کی کل لمبائی جسے    بنایا جانا ہے ، لگ بھگ 54 کلو میٹر ہے۔ یہ کام   ہائی برڈ انیوٹی موڈ پر  قومی شاہراہوں کی ترقی کے پروجیکٹ     فیز  -5 کے تحت کیا جائے گا۔

 اس پروجیکٹ کوریڈور سے جن بڑے صنعتی ترقیاتی سینٹروں کو فائدہ ہوگا ان میں اے پی   آئی آئی سی۔  ایس ای زیڈ، پائیبھی ورم ، بھوگا پورم ایئرپورٹ،   وزگاٹ اسٹیل پلانٹ، وشاکھاپٹنم پورٹ، گنگاورم پورٹ،   دیویز لیبارٹیریز لمیٹیڈ اور آئی این ایس  ورشا شامل ہیں ۔ اس پروجیکٹ سے  ان   صنعتی سینٹروں کو بہتر رابطہ فراہم ہوگا۔    اس  پٹی پر  17-2016 میں مجوزہ ٹریفک تقریباً 33000 پی سی یو ایس یومیہ ہے۔        عنقریب مستقبل میں  متوقع ٹریفک کے اضافہ کےد وران  یہ توسیع  موجودہ چار لین سے  چھ لین  والی ہوجائے گی۔     حکومت کی جانب سے یہ ایک اہم اور بروقت  قدم ہے۔

یہ پروجیکٹ ، مقامی مزدوروں کے لئے روزگار کی گنجائش میں اضافہ کرے گا۔     ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ      ایک کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کے لئے کل   4076 دن درکارہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More