38.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹن سے آئے ہوئے طلباء نے بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے  آج  یعنی 23 اگست ، 2018 ء کو  پٹن ، جموں و کشمیر  سے   قومی اتحاد ٹور کے تحت آئے ہوئے  طلباء سے ملاقات کی ۔    یہ ٹور  20 طلباء پر مبنی تھا ، جن کی عمریں 18 سے 23 برس کے درمیان تھیں اور اس میں ایک استاد بھی شامل تھا۔ بری فوج کے سربراہ نے ان طلباء کے ساتھ   ان علاقوں میں اپنی خدمات کے تجربات کو شیئر کیا اور طلبا کو تعمیر قوم کے عمل میں  جان فشانی  اور سرگرمی سے تعاون دینے کی تلقین کی ۔ انہوں نے   بھارتی مسلح فوجی دستوں میں  شریک ہوکر  ملک کے کاز کی خدمت کے لئے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

          قومی اتحاد کے مذکورہ ٹورز  کا اہتمام تعلیمی اور ترغیباتی سفر کے طور پر ملک کے مختلف حصوں کے لئے کیا جاتا ہے تاکہ  طلباء کو ملک کے مالامال ثقافتی ورثے اور  مختلف النوع ترقیاتی  و صنعتی پہل قدمیوں سے آگاہ کیا جا سکے ۔  ایسی پہل قدمیاں ان نو جوانوں کو مستقبل کے لئے اپنا کیریئر متبادل  منتخب کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں اور وہ معروف شخصیات سے ملاقات کرنے کا  موقع بھی حاصل کر لیتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More