35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریٹن پرو میں مقامی طبقوں کی شرکت

पर्यटन पर्व में स्‍थानीय समुदायों की भागीदारी
Uncategorized

نئی دہلی، پریٹن پرو کے ایک حصہ کے طور پر   انجام دی جانی والی مختلف سرگرمیوں میں  مقامی طبقات بڑ ے پیمانے پر شرکت کررہے ہیں۔ اس پروگرام میں  ملک کے مختلف حصوں میں  مقامی طبقات کی  دیہی زندگی،    فن اور دستکاری  ،  ٹیکسٹائل،  ہینڈلوم ، کلچر اور ورثے    کی عکاسی کی جارہی ہے۔    پریٹن پرو    سیاحوں   اور  افراد کےدرمیان رابطہ کے قیام کے ذریعہ   مقامی طبقات کی  اقتصادی اور سماجی   زندگی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سیاحت کی وزارت   مختلف اسکیموں کے تحت جن میں سوادیش  اسکیم بھی شامل ہے،    پورےملک میں   سیاحتی مراکز میں  سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔   بنیادی ڈھانچہ کی ا س ترقی سے     سیاحت سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجہ میں   مقامی طبقات کی   سماجی اقتصادی حالت میں بہتری پیدا ہوگی۔   صحت کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ    ان مقامی طبقات کو شامل کرکے ان کوششوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔   ان سرگرمیوں میں   دیہی سیاحت کا فروغ   ، قیام  ، بستر  اور ناشتہ کے مواقع کو  زیادہ بہتر بناکر  اور فروغ دے کر   اور پریٹن  پرو کے ذریعہ ان کوششوں کو اور بہتر بنایا جارہا ہے۔

8 واں دن – پریٹین پرو

8 ویں دن کی خصوصیت  تامل ناڈو ٹریول مارٹ (ٹی ٹی ایم) کا افتتاح تھا۔ سیاحت کے    شعبے سے تعلق     رکھنے والے   لوگوں کے لئے     یہ ایک عالمی پروگرام  ہے  جس میں   ملک کے  کلچر، ورثے اور سیاحت کے امکانات کی عکاسی کی جاتی ہے۔

پریٹن پرو کے ایک حصے کے  طور پر   کیرالہ کی ریاستی حکومت نے  کوولم  میں   نائٹ ہاؤس بیچ پر    ایک کلچر ل شام کا انعقاد کیا ۔  انڈیا ٹورازم چنئی نے   تمل ناڈو کی  ریاستی حکومت کے تعاون سے   ممبالاپورم  میں ایک   کلچرل شام کا اہتمام کیا۔

 دیہی ترقیات کی وزارت نے     لیہہ کے  اپیتوک گومپا  میں نیشنل اربن مشن کے تحت   سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی   ، سیاحت کے بارے میں اطلاعاتی مرکز ، تفریح  ، تھیم پارک  اور  پارکنگ سہولتوں  کا   التزام کیا۔

ڈونر وزارت نے    ٹرانسپورٹوں ، ٹور آپریٹروں ، ہوٹل والوں ، طلبا    سمیت  دلچسپی رکھنے والے   متعدد افراد کے لئے    ایٹانگر میں    رہائش اور بیڈ  اور ناشتہ کی سہولتوں کے بارے میں ایک ورکشاپ منعقد کی۔

چھتیس گڑھ ٹورازم بورڈ نے   رائے پور کے  جے این پانڈے اسکول   اور کلیان پبلک اسکول میں    اسکولی بچوں کے لئے مباحثے  ، پنٹنگ اور کوئز  مقابلوں کا اہتمام کیا۔

 مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت   نے  چندیری میں  واقع ہوٹل تانا بانا میں ایک   فوڈ فیسٹول منعقد کیا اور   جبل پور کے   ہوٹل   کلچوری ریزیڈینسی میں     پائیدار  سیاحت کے  بین الاقوامی سال پر ایک سمینار کا اہتمام کیا۔

پریٹن پرو کے ایک حصے کے طور پر  گجرات کی ریاستی حکومت    سدھپور ، ضلع پاٹن میں   ‘سیاحت :نوجوان کام میں مصروف’ کے موضوع پر متعدد پروگرام  منعقد کرچکی ہے۔    راجستھان کی ریاستی حکومت اودے پور میں ایک دیوالی میلہ  منعقد کررہی ہے   جو   22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔  اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے   اترکاشی میں   یمنوتری مہااتسو  کا  اہتمام کیا ہے۔    آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ ہوٹل کالنگا اشوک میں     کوسٹل  فوڈ فیسٹول    منایا گیا۔

 ہندستان کے محکمہ سیاحت کے دفتروں نے آئی ایچ ایم ایس  کے  تعاون سے     مختلف   سرگرمیوں  کا انعقاد کیا جن میں پورے ملک میں   نکڑ ناٹک   ورثوں تک چہل قدمی     مقامی لوگوں اور  اس کام میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے  ورکشاپ   منعقد کی گئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More