36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرائیویٹ سکیورٹی انڈسٹری میں ایف ڈی آئی

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگارام اہیر نے آج لوک سبھا میں جناب اروند ساونت کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت پرائیویٹ سکیورٹی کی صنعت میں 49 فیصد تک  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دیتی ہے البتہ اس کے لئے متعلقہ قوانین؍ ضابطوں، سکیورٹی اور دیگر شرائط کے لئے حکومت کی منظوری ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ قانون 1959 اور اسلحہ ضابطے 2016 کے مطابق پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے لئے ہتھیار اور گولی بارود کی خریداری کے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

اسلحہ قانون 1959 کی دفعہ 19 تا 27 کے تحت اسلحہ کسی غیر مجاز افراد کو جاری یا بیچا نہیں جاسکتا۔

ریاستی حکومتوں؍ کنٹرول کرنے والے حکام کو  پی ایس اے آر ایکٹ 2005 کے متعلقہ ضابطوں کے تحت مؤثر نگرانی کی خاطر ایک ڈاٹا بیس قائم کرنے کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More