25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پارلیمنٹ کےبجٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم کے بیان کا متن

मोदी ने लिस्बन में राधा कृष्ण मंदिर में पूजा अर्चना की
Urdu News

نئیدہلی۔ ؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 31 جنوری 2017 کو پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل جو بیان جاری کیا تھا اس کا متن حسب ذیل ہے:

آج پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہورہا ہے ۔ صدر محترم کا خطاب، بجٹ اور پچھلے اجلاس میں جن موضوعات پربحث نہیں ہوئی تھی ان پر بھی اس اجلاس میں بحث ہوگی ۔ پچھلے دنوں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اجتماعی طور پر اور انفرادی طور پر بھی اس سلسلے میں گفتگو ہوئی ہے ۔ اجلاس کے وقت کا زیادہ تر استعمال مفاد عامہ کیلئے ہو، مفید مطلب بحث ہواور بجٹ پر بھی باریکی کے ساتھ بحث کی جائے۔

پہلی بار بجٹ یکم فروری ہورہا ہے۔ آپ سب کو یاد ہوگا کہ پہلے ہمارے ملک میں بجٹ شام کے پانچ بجے پیش کیاجاتا تھا ۔ اٹل جی کی سرکار کے دوران اس کے وقت میں تبدیلی کرکےصبح شروع ہوتے ہی بجٹ شروع کیاجانے لگا۔

آج ایک نئی روایت شروع ہورہی ہے ۔ ایک تو بجٹ قریب ایک مہینہ قبل آرہا ہے ، دوسرا اس کے ساتھ ریل بجٹ بھی جوڑ دیا گیا ہے۔ ایوان میں اس پر وسیع تر گفتگو ہوگی اور اس بات پر بھی گفتگو ہوگی کہ آنے والے دنوں میں کیا فائدے ہونے والے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ اس بار سبھی سیاسی پارٹیاں ایوان کو بہترین بحث کے ساتھ عوامی مفاد کے کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے ایوان کے وقت کا بہتر طریقے سے استعمال کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More