31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ووٹربیداری مہم کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا انڈین ریلویز کے ساتھ اشتراک

Urdu News

نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے  ووٹر بیداری مہم کے حصے کے طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا اور انڈین ریلویز نے ووٹروں میں بیداری پھیلانے اور حوصلہ افزا پیغامات کو لے جانے کے لئے طویل مسافت کی چار ٹرینوں کو استعمال کرنے کے لئے اتفاق کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں حوصلہ افزا پیغامات اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے تحریک دینے کے علاوہ شہریوں کے لئے  اہم  رابطے کی تفصیلات بشمول ووٹر ہیلپ لائن نمبر اور نیشنل ووٹرس سروسز پورٹل کو ڈسپلے کیا جائے گا۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر جناب رنویر سنگھ، الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ایس وی  ای ای پی کی ڈائریکٹر محترمہ پدما آنکمو اور شمالی ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجرنے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کیرالہ ایکسپرس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔کیرالہ ایکسپرس کو اس کی طویل روٹ کے دوران  ریاستی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ ریاستی چیف  الیکٹورل  آفیسرز اور ضلعی انتخابی افسران کے ذریعہ   ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا۔چونکہ ٹرینیں ملک بھر کا سفر کریں گی،ملک کےشہریوں کو  ٹرین کے ساتھ ایک فوٹو کھینچنے  اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی، تاکہ اس پیغام کو مزید عام کیا جاسکے۔

انڈین ریلویز دنیا میں ریلوے کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں ایک ہے۔ریلویز کی وزارت کے ذریعہ سونپی گئی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین ریلویز ہر دن22.24  ملین مسافروں اور 3.04ٹن  سامان کی بار براداری کرتی ہے۔ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے کا یہ نیٹ ورک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ پھیلائے جانے والے پیغامات  کی رسائی ملک کے تمام دیہی اور شہری علاقوں تک ہے۔

ٹرینوں کا انتخاب سب سے طویل نارتھ۔ ساؤتھ اور ایسٹ ۔ ویسٹ روٹ پر کیا گیا ہے اور اس کے لئے کل 19 ریاستوں کااحاطہ کیا گیا ہے۔

  1. کیرالہ ایکسپرس روزانہ چلنے والی ٹرین ہے جو 51 گھنٹے اور 10  منٹ کے سفر میں 8 ریاستوں میں3035کلو میٹر کاراستہ طے کرتی ہے۔اس کے کل 41 اسٹاپ ہیں۔  اس ٹرین کے 20  ایسے اسٹاپ ہیں جہاں گاڑی 5 منٹ یا اس سے زیادہ  وقت کے لئے رکتی ہے۔کیرالہ ایکسپرس بھوپال اور تھروواننتھا پورم پر مشتمل راجدھانی شہروں سے گزرتی ہے
  2. ہیم ساگر ایکسپرس ہفتے میں ایک مرتبہ چلنے والی ٹرین ہے۔ یہ ٹرین 71 گھنٹےکے سفر میں 12 ریاستوں میں3714 کلو میٹر کا راستہ طے کرتی ہے۔ اس ٹرین کے کل 69  اسٹاپ ہیں۔ اس ٹرین کے کل 29 ایسے  اسٹاپ ہیں۔ جہاں گاڑی 5 منٹ یا اس سے زیادہ وقت کے لئے رکتی ہے۔ یہ ٹرین  تھروواننتھا پورم، بھوپال، نظام الدین/ نئی دہلی اور جموں توی جیسے ریاستی راجدھانی شہروں سے ہو کر گزرتی ہے۔
  • III. ہاوڑا ایکسپریس روزانہ چلنے والی ٹرین ہے ۔ یہ ٹرین 37 گھنٹے 35منٹ کے سفر میں 6 ریاستوں میں 2087کلو میٹر کا احاطہ کرتی ہے۔ اس ٹرین کے کل 63 اسٹاپ ہیں۔19 اسٹاپ ایسے ہیں جہاں گاڑی پانچ منٹ یا اس سے زیادہ وقت کے لئے رکتی ہے۔یہ ٹرین احمدآباد، رائے پور اور ہاوڑا ریاستی راجدھانی شہروں سے ہو کر گزرتی ہے۔
  1. گوہاٹی ایکسپرس ہفتے میں ایک مرتبہ چلنے والی ٹرین ہے۔ یہ ٹرین 67 گھنٹے40منٹ 7 ریاستوں میں3237کلو میٹر کا راستہ طے کرتی ہے۔اس ٹرین کے کل41 اسٹاپ ہیں۔23اسٹاپ ایسے ہیں جہاں ٹرین پانچ منٹ یا اس سے زیادہ وقت کے لئے رکتی ہے۔یہ ٹرین احمدآباد، لکھنؤ ، پٹنہ اور گوہاٹی ریاستی راجدھانی شہروں سے گزرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More