29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ونوآتو کے صدر کے انتقال پر صدر جمہوریہ ہند کا اظہار تعزیت

राष्ट्रपति ने श्री नरेश चन्द्रा के निधन पर शोक व्यक्त किया
Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ ونوآتو کے صدر عالی جناب بالڈوِن جیکب سن  لونسڈیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمہوریہ ونوآتو کے کارگزار صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر عالی جناب ایس مون سائمون کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریہ ونوآتو  کے صدر عالی جناب بالڈوِن جیکب سن  لونسڈیل  کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا ہے۔

صدر لانسڈیل نے مشکل وقتوں سے ونوآتو کو تیزی کے ساتھ باہر نکالا ۔ اپنے شعور اور دور اندیشی کے ذریعہ انہوں نے جمہوریہ ونوآتو کے لئے اب تک کی سب سے مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کی تشکیل ہندوستان اور جمہوریہ ونوآتو کے درمیان دو فریقی تعلقات کو مضبوط کرنے میں صدر لانسڈیل کا اہم  کردار رہا۔

جمہوریہ ہند کے عوام اور حکومت کی جانب سے میں صدر لانسڈیل کے کنبے اور ونوآتو کے عوام کے تئیں دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More