39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے دشہرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے دشہرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں، انہوں نے سبھی سے دشہرہ مناتے وقت کووِڈ۔19 سے متعلق صحتی پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے ۔

’’دشہرہ کے مبارک موقع پر، میں ہمارے ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

پورے ملک میں زبردست جوش اور خوشی کے ساتھ منایا جانے والا دشہرہ بدی پر نیکی کی فتح اور دیوی درگا کے ذریعہ مہیشا سر کے خاتمے پر جشن کی علامت ہے۔ یہ تیوہار ہمیں بھگوان رام کے ذریعہ گزاری گئی پاکیزہ، نیک اور صاف ستھری زندگی کی یاد دلاتا ہے، جو ایک مثالی بیٹے، مثالی شوہر اور ایک مثالی بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ نیکی، صداقت اور اخلاقیات کے پیکر ہیں۔

درگا پوجا، ایودھا پوجا، شمی پوجا، گوری پوجا، راون کے پتلے کو نزر آتش کرنا، بتھوکمّا اور سری منوجی جیسی متعدد مذہبی رسومات اس تیوہار کا حصہ ہیں۔

دشہرہ ایک ایسا تیوہار ہے جو کنبوں اور دوستوں کو ایک ساتھ مل کر جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیکن اس سال، کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے، میں اپنے ملک کے شہریوں سے، کووِڈ۔19 سے متعلق صحتی اور صفائی ستھرائی سے متعلق پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے، دشہرہ کو سادگی سے منانے کی اپیل کرتا ہوں۔

خدا کرے کہ یہ تیوہار ملک میں امن، ہم آہنگی، اچھی صحت اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More