27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے جَل شکتی اور نیتی آیوگ سے کہا ہے کہ وہ آندھرا پردیش کے اودیا گِری کے لئے پینے کے پانی کے پروجیکٹ کے قابلِ عمل ہونے کے بارے میں مطالعہ کریں

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریۂ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں  اودیا گِری کے خشک سالی سے متاثرہ  علاقوں میں پینے کے پانی اور آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے سکریٹری پرمیشورن  ایّر اور آبی وسائل ، دریا کی ترقی  اور گنگا کے احیاء کے سکریٹری یو پی سنگھ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ۔  نائب صدر جمہوریہ نے اِن عہدیداروں کو علاقے کے لوگوں کی تشویش سے مطلع کیا ۔

          ماضی قریب میں    جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ، جو اب نائب  صدر جمہوریہ ہیں ، ادویہ گری علاقے کے لوگوں سے بات کی ، جہاں سے وہ 1978 ء میں پہلی مرتبہ منتخب ہوئے تھے  ۔ عام حالات کے بارے میں  معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کو مطلع کیا کہ علاقے میں  زیر زمین پانی کی سطح کافی کم ہو گئی ہے  اور پانی کی سپلائی کی بہت سی اسکیمیں لوگوں کو پانی  کی  ضرورت پورا کرنے میں نا کام ہیں ۔ انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کو یہ بھی بتایا کہ مسلسل  7 برسوں سے  علاقے میں  بہت  کم بارش ہوئی ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے نائب صدر جمہوریہ سے درخواست کی کہ وہ اُن کے لئے کرشنا کے طاس کے علاقے   یا سوما سپلا  پروجیکٹ سے  پانی فراہم کرنے کے طریقے تلاش کریں ۔

          نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ آج کے تبادلۂ خیال میں  عہدیداروں نے مشورہ دیا کہ وہ آندھرا پردیش کی سرکار کے ساتھ  صلاح و مشورے سے  مختلف متبادل تلاش کریں اور دیکھیں کہ  سب سے بہتر کیا کیا جا سکتا ہے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے آبی وسائل کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی آبی کمیشن کےساتھ بات چیت کریں اور تکنیکی امکانات تلاش کریں ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی  کے بحران کو حل کرنے کے لئے  ریاستی حکومت کی مختلف  کوششوں  اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) سمیت   آبی گرڈ  پروجیکٹ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔

          ابتدائی جائزے کے بعد  نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ  جل شکتی کی وزارت کےساتھ ساتھ نیتی آیوگ اور مرکزی آبی کمیشن کے سینئر عہدیداروں کا ایک وفد  علاقے کا دورہ کر سکتا ہے  اور وہاں کی زمینی صورت حال کو سمجھنے  اور کوئی  حل طے کرنے کے لئے  متعلقہ لوگوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کر سکتا ہے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے بھی بات کی اور انہیں اودیا گری  میں اپنے بہت سے جاننے والوں  سے  علاقے میں  پینے کے پانی  کی صورت حال  کے بارے میں  حاصل ہونے والی معلومات سے  وزیر اعلیٰ کو مطلع کیا ۔ انہوں نے آج صبح کے وقت سینئر عہدیداروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ ریاستی سرکار اور حکومت ہند   کے لئے بہتر ہو گا  کہ وہ مل کر کام کریں  اور اس مسٔلے  کا پائیدار حل تلاش کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے  ، اُن کی بات کا مثبت جواب دیا  اور مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ  کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More