25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)، 2017

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)، 2017اور  وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر جن 227 (*168 + ^59)امیدواروں نے اکتوبر 2018 کو، شروع ہونے والے نمبر (i) قلیل مدتی سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) اور (ii) 22 ویں قلیل مدتی سروس کمیشن خواتین (غیر تکنیکی) کورس کے لئے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی، چنئی میں داخلے لئے آخری امتحان پاس کرلیا ہے۔ ان کی فہرست قابلیت کی ترتیب کے مطابق  درج ذیل دی گئی ہے۔  108 قلیل مدتی سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں پہلے کسی امتحان سے نتائج کی بنیاد پر بھارتی ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون، نیول اکیڈمی ، ایجھی مالا ، کیرل اور ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد(پرواز سے قبل) تربیتی کورس (کورسوں) میں داخلے کے لئے منتخب کیا گیا۔

سرکار کے ذریعہ خالی آسامیوں کی تعداد نمبر(i) 108 ویں قلیل مدتی سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) 225 اور (ii) 22 ویں قلیل مدتی سروس کمیشن خواتین (غیر تکنیکی) کورس کے لئے 12 بتائی گئی ہے۔

اہلیت کی بنیاد پر اس فہرست کو تیار کرتے وقت امیدواروں کی صحت  کی جانچ کے نتائج کو ذہن میں ہیں رکھا گیا ہے۔تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی  ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی جانچ فوج کے صدر دفتر کے ذریعہ کی جائے گی۔

امیدوار نتائج سے متعلق معلومات یونین پبلک سروس کمیشن کے ویب سائٹhttp://www.upsc.gov.in سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم امیدواروں کے نمبر، آخری نتائج کا علان ہونے کے 15 دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور یہ 30 دنوں کے عرصے کے لئے دستیاب رہیں گے۔

امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب  نان ریکامینڈڈ امیدواروں کے نمبروں و دیگر تفصیلات  بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ایسے نان ریکامینڈڈ امیدوار اپنے نمبر داؤن لوڈ کرتے وقت اپنے متبادلوں  کا استعمال کرسکتے ہیں۔

یونین پبلک کمیشن کا اپنے احاطے میں ایکزامینیش ہال کے پاس ایک سہولت کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان سے متعلق کسی بھی کسی قسم کی جانکاری فلیش وضاحت کام کاج کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان انفرادی طور پر یا فون نمبر 01123385271، 01123381125 اور 01123098543 سے حاصل کرسکتے ہیں۔

Click here for full list

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More