Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز وزیر ارجن منڈا نے ملک بھر کے 31 شہروں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ٹرائبس انڈیا آن وہلس موبائل وینس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

Urdu News

قبائلی امور کے مرکزی  وزیر جناب ارجن منڈا نے آج ملک بھر کے 31 شہروں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ٹرائبل انڈیا آن وہلس موبائل وینس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رینو کا سنگھ سروتا  مہمان خصوصی تھیں۔ ٹرائ فیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا، قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری دیپک کھانڈکر اور ٹرائ فیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر پراویر کرشنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جن شہروں میں 57 موبائل وینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا۔ ان میں الہ آباد، احمد آباد، بنگلور، بھوپال، چنئی،  کوئمبٹور، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، جگدلپور، گھونٹی، ممبئی اور رانچی شامل ہیں۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈا نے کہا کہ اس آزمائشی دور میں جب عالمی وبا کووڈ۔19 نے کئی طریقے سے لوگوں کی زندگی کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے لوگ رہنے کے صحت  مندطور طریقوں پر توجہ دے رہے ہیں اور بیماری سے بچنے کے لئے  ممکنہ طور پرمحفوظ زندگی بسر کررہے ہیں۔ ٹرائی فیڈ کی انوکھی پہل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کوئی بھی نامیاتی، لازمی، قدرتی، قوت مدافعت کو بڑھانے والی اشیاء کے لئے دکانداری کے لئے نہیں نکلناپڑے اور وہ ایک ہمہ گیر اور  مجموعی طرز حیات اپنا سکے ۔مقامی اشیاء کے استعمال پر زور دینا  ایک ایسا اصول ہے جو مشکل بھرے اس دور میں بروئے کار  آئے گا اور گو وکل فار لوکل گوٹرائبل کے پیغام کو عام کرے گا۔ ٹرائی فیڈ پریشانی کے شکار اور مصیبت سے دوچار قبائلی افراد کی حالت کو نئی پہل قدمیوں کے ذریعہ بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔اس کے ساتھ ہی اس کے موجودہ فلیگ شپ پروگرام اور ان کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے جو راحت کا تریاق ثابت ہوئے۔ موبائل وینس کی اس  انوکھی پہل کے ساتھ ٹرائی فیڈ اب   مختلف علاقوں میں گاہکوں کی خدمات پہنچا رہا ہے اور انہیں انہی سامان میں ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے۔

اپنے خطاب میں رینو کا سنگھ سروتا نے کہاکہ اس مشکل بھرے دور میں جب کہ عالمی وبا نے کئی لحاظ سے زندگی کو متاثر کرکے رکھ دیاہے لوگ جینے کے صحت مند طور طریقوں پر توجہ دے رہے ہیں اور ممکنہ حد تک محفوظ طور پر زندگیاں بسر کررہے ہیں۔ ٹرائی فیڈ کی  یہ انوکھی پہل اس بات کو یقینی بناتی ہے کسی شخص کو نامیاتی لازمی فطری قوت مدافعت بڑھانے والی مصنوعات کے لئے خریداری کے لئے باہر نہ نکلنا پڑے اور وہ ایک ہمہ گیر اور طرز حیات اپنا سکیں۔ یہ پہل دیہی علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں کے لئے مدد گارثابت ہوگی۔

اپنے خطاب میں جناب آر سی مینا نے کہا کہ کیونکہ اس کی نئی پہل یہ ہے کہ متاثرہ قبائلی لوگوں کی باز آباد کاری ہوسکے ٹرائی فیڈ ، قبائلی امور کی وزارت نے ٹرائبس آن وہیلس کا آغاز کیا ہے جو ٹرائی فیڈ جاں بازوں کی ٹیم کی طرف سے ایک اورتخلیقی کوشش ہے کیونکہ قبائلیوں کو اوپر اٹھانے کی سمت مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

جناب پراویر کرشنا نے کہا کہ ٹرائبس انڈیا آن وہیلس ایک ایسی کوشش ہے جس کامقصد قدرتی دولت کو  آپ کے دروازے تک لانا ہے یہ موبائلس وین فطری اور قوت مدافعت بڑھانے والی قبائلی مصنوعات لاسکے گی۔ ان مصنوعات نامیاتی ہلدی، سوکھا آملہ، شہد، کالی مرچ، راکی، ٹرائ پھل اور مونگ دال  اور ارد دال وغیرہ شامل ہیں جو اگلے  کچھ مہینوں میں گاہکوں  کے گھر کے دروازے تک پہنچ جائے گی۔ ٹرائی فیڈ ان مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لئے کاروباری شراکتداروں کے ساتھ بھی تعاون کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

عالمی وبا کے بعد سے چار مہینے سے بھی زیادہ عرصہ بیت چکا ہے اس عرصے میں ملک بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں کافی پریشانیاں آئی ہیں۔ لوگ اپنی زندگیوں اور روزی روٹی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے میں ٹرائی فیڈ کی جاں بازوں کی ٹیم قبائلی آمدنی اور روزی روٹی کو بچانے میں مدد کرنے کے سلسلے میں بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010N3C.jpg

A group of people standing around a tableDescription automatically generated

عالمی وبا اور فوری لاک ڈاؤن کے سبب کروڑوں روپے کی قبائلیوں کے ہاتھ کی بنی ہوئی چیزیں بنا فروخت کے یونہی پڑی ہوئی ہیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے یہ مصنوعات جو اسٹاک میں پڑی ہوئی ہیں انہیں فروخت کرنے اور متاثرہ قبائلی کنبوں کی ان تمام مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے ٹرائی فیڈ نے اپنی ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ اور ایما زون، فلپ کارڈ اور جی ای ایم جیسےخوردہ پلیٹ فارم کے ذریعہ ان غیر فروخت شدہ سامان کو آن لائن کے ذریعہ مارکیٹ تک پہنچانے  کاایک زبردست منصوبہ شروع کیا ہے

آتم نربھر ابھیان کی واضح اپیل کو دھیان میں رکھتے ٹرائی فیڈ جنگلوں میں رہنے والے آدی واسیوں اور دستکاروں کے لئے ایک مخصوص ای مارکیٹ پلیس شروع کرنے والی ہے۔تاکہ ایم ایف پی، دستکاری اور ہینڈ لومس کی آن لائن خریداری کو آسان بنایا جاسکے۔ٹرائی فیڈ ملک بھرکے پانچ لاکھ قبائلی پروڈیوسرس(مصنوعات تیار کرنے والوں) کوآن بورڈ کرنے کے عمل میں مصروف ہے اور ان کے قدرتی وسائل ، پیداوار اور دستکاری کے ذریعہ تیار  کردہ سازو سامان کو آن بورڈ کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More