25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے صنعتی سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو اتم نربھر بنانے کے لئے کام کریں

Urdu News

اسٹیل اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اسٹیل صنعت کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شفاف پالیسیوں کے ساتھ کام کریں اور روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ ملک کو اتم نربھر بنانے میں مضبوطی ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی اصلاحات کی بدولت حکومت کا مقصد دولت پیدا کرنے کے لئے صنعتوں کو ایک مساویانہ میدان فراہم کرنا ہے۔ آسانی سے کاروبار کرنے کو یقینی بنانے کے لئے منظم عمل آوری اور واضح پالیسی ڈیزائن کی جارہی ہے۔

آج یہاں اتم نربھر بھارت:فوکس: اسٹیل  ، کیمیکل اور پیٹروکیمیکل سیکٹر پر آئی سی سی نیشنل ای کانفرنس پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کو یقینی بنانا اہم ہوگا جس سے ہماری صنعتیں معاشرے کے لئے دولت پیدا کرسکیں گی۔ ہم کو ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے کاروبار کو آسان بنانا چاہئے۔انہوں نے صنعتی سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سرگرم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عزم اور تعاون کے ساتھ ہماری مشترکہ کوششیں ملک کو ایک اتم نربھر بھارت کو بنانے کے لئے راہ ہموار پیدا کریں گی۔

جناب پردھان نے کہا کہ ملک عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے سست روی سے ابھرا ہے اور کثیر اقتصادی انڈی کیٹرس سے پہلے ہی ہندوستان معیشت کو پھر سے پٹری پر کھڑا ہوجانے کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ایک واضح ترقی دیکھی گئی ہے۔ برآمدات میں جو 2019 میں منفی 6.6 تھی پچھلے ماہ بڑھ کر 5.3 فیصد ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے بار برداری میں 15 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

ایف ڈی آئی یعنی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ درج کیاگیا اور مختلف سیکٹروں، سرمایہ کاری میں اضافے کے نتیجے میں ترقی کا مثبت سلسلہ جاری ہے۔انہوں نےکہا کہ صنعت اور کاروبار کو معیشت کو پٹری پر لانے اور بھارت کو خود کفیل بنانے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ وزیر اعطم جناب نریندر مودی کے مشن پرودیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے جس میں مشرقی بھارت کی جانب سے راستہ دکھائے جانے کے ساتھ ہندوستان کی متوازن ترقی کے لئے زور دیاگیا ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ اڈیشہ مشن پرودیا کے خواب کو پورا کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا اور اتم نربھر بھارت کو بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ اڈیشہ کو معدنیاتی وسائل میں قدرتی فائدہ حاصل ہے اور اس کی بڑی بڑی بندرگاہیں صنعتی ترقی کے لئے منفرد مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر مبنی معیشت اڈیشہ کے لئے ایک بساط بدلنے والی ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اڈیشہ میں ان لینڈ آبی گذرگاہوں میں بڑے پیمانے پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرادیپ پورٹ ہندوستان کی سب سے بندرگاہ کے طور پر ابھری ہے اور دھرما اور گوپال پور بندرگاہیں اہم رول ادا کررہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More