34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 18-2017 کیلئے 15 جنوری 2018 تک براہ راست ٹیکسوں کی وصولی میں 18.7 فیصد کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، 15 جنوری 2018 تک براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے عبوری اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ اس  مالی سال کیلئے ٹیکسوں کی وصولی  9.89 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے مقابلے 18.7 فیصد زیادہ ہے۔  مرکزی بجٹ میں مالی سال18-2017 کےلئے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کا نشانہ 9.8 لاکھ کروڑ معین کیا گیا ہے۔جو بجٹ تجاویز میں ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی کے نشانے کے 70.3 فیصد کے بقدر ہے ۔اپریل 2017 سے 15 جنوری 2018 کے دوران مجموعی ٹیکس وصولی 13.5 فیصد سے بڑھ کر 8.11 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔ اپریل 2017 سے 15 جنوری 2018 تک 1.22 اکھ کروڑ  کا ریفنڈ جاری کیا گیا ہے۔

موجودہ مالی سال میں ہر لحاظ سے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کی صورتحال میں مستقل اور نمایاں بہتری آئی ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی کی شرح ترقی پہلی سہ ماہی میں 10.0 فیصد سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 10.3 فیصد تیسری سہ ماہی میں 12.6 فیصد اور 15 جنوری 2018 تک 13.5 فیصد تک ہو گئی ہے ۔ اسی طرح سے براہ راست ٹیکسوں  کی کل وصولی پہلی سہ ماہی میں 14.8 فیصد سے بڑھ کر دوسری سہ ماہی میں 15.8 فیصد تیسری سہ ماہی میں 18.2 فیصد اور15 جنوری 2018 تک 18.7 فیصد تک ہو گئی ہے ۔

کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی ) کے تحت ٹیکسوں کی وصولی میں خصوصی طور پر اچھی ترقی ہوئی ہے۔ کارپوریٹ انکم ٹیکس کی مجموعی وصولی جو کہ پہلی سہ ماہی میں چار اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھی ، دوسری سہ ماہی میں یہ شرح ترقی بڑھ کر 5.1 فیصد ،تیسری سہ ماہی 10.1 فیصد اور 15 جنوری 2018 تک 11.4 فیصد ہو گئی ہے ۔ اسی طرح سے  کارپوریٹ انکم ٹیکس کی کل وصولی کی شرح ترقی  دوسری سہ ماہی میں 10.8 فیصد سے بڑھ کر تیسری سہ ماہی میں 17.4 فیصد  اور  15 جنوری 2018 تک 18.2 فیصد ہو گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More