33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مسائل پر پندرہویں مالیاتی کمیشن کی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، پندرہویں مالیاتی کمیشن کے دائرہ کار کے مطابق

‘‘کمیشن درج ذیل شعبوں (i) حکومت ہند کی فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ، قدرتی آفات سے نپٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے،پائیدار ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی کوالٹی کے نفاذ کی حصولیابیوں(ii)  صفائی ستھرائی  اور ٹھوس فضلات کے بندوبست  میں ہوئی پیش رفت  اورکھلے میں رفع حاجت  کے خاتمے کے لئے ذہنی  رویہ میں تبدیلی لانے کے لئے  حکومت کی مناسب سطح پر ریاستوں کے لئے قابل پیمائش  ،کارکردگی پر مبنی ترغیبات کی تجویز دے سکتا ہے’’۔

اس سلسلے میں  پندرہویں مالیاتی کمیشن نے   اپنے چیئرمین جناب این کے سنگھ اور بشمول کمیشن کے اراکین کی صدارت میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں طاس کے علاقے   اور شجر کاری و جنگلات کی بحالی کے لئے مجوزہ مالیاتی امداد کے ساتھ ساتھ جنگلات کے سیکٹر پر مبنی ٹیکس کی منتقلی کے مجوزہ  فارمولہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ میں جنگلات(آلودگی کے سیکٹر )کے لئے مجوزہ سفارشات پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اس میٹنگ میں  آلودگی کو ختم کرنے کے لئے کارکردگی کی بنیاد پر مجوزہ  مالی مددکے علاوہ   اس مقصد کے لئے مجوزہ فارمولے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مزید برآں اس میٹنگ میں این ڈی سی ہدف5 کے تحت آب وہوا کی تبدیلی کے لئے سفارشات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔مالیاتی کمیشن نے آب وہوا کی تبدیلی کے لئے مجوزہ فارمولہ( این ڈی سی ہدف5 مالیاتی امداد) اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق مالیاتی امداد کے شرائط اور امکانات پر بھی غوروخوض کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More