35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قابل احیأ توانائی کے ماہرین نے ری۔ انویسٹ 2018میں صاف ستھری توانائی کے مستقبل پرتبادلہ ٔخیالات کئے

Urdu News

نئی دہلی: نئی اورقابل احیأ توانائی کی وزارت کے زیراہتمام دوسرا عالمی ری ۔انویسٹ بھارت ۔آئی ایس اے شراکت داری قابل احیأ توانائی ماہرین کی میٹنگ اور نمائش ( آرای ۔ انویسٹ 2018)کا تکنیکی اجلاس گریٹرنوئیڈامیں کافی ہماہمی کے ساتھ شروع ہوااوراس تکنیکی اجلاس میں صنعتی ماہرین ، کمپنیوں اور متعلقہ شعبوں کے شراکت داروں نے قابل احیأ توانائی شعبے میں موجود مواقع اورچنوتیوں پرگفت وشنید کی ۔

          ری ۔انویسٹ 2018کے پہلے دن منعقدہ وزارتی اجلاسات کے دوران ہوئے تبادلۂ خیالات کے مفہوم کو دوہراتے ہوئے قابل احیأ توانائی  کی وزارت ، حکومت ہند ، کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب جی کے گپتانے کہاکہ ٹیلی مواصلاتی انقلاب کی ہی طرح جہاں قیمتوں کو 16روپے فی منٹ سے گھٹا کرچند پیسے فی منٹ کی سطح پرلایاگیا ، اب وقت آگیاہے کہ قابل احیأ توانائی شعبے میں بھی ایسے ہی اقدام کئے جائیں ۔

          تکنیکی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جن کا تعلق قابل احیأ توانائی کے ذخیرے سے متعلق مسائل سے تھا ، ایمرجنٹ وینچرس کے چیف ایکزیکیٹوآفیسرمسٹرونود کالا نے ، جو اس اجلاس میں ماڈریٹرکے طورپرشریک تھے ، ایک ایسی سازگارپالیسی اور ریگولیٹری فریم تشکیل دینے کی ضرورت پرزوردیا جو گھریلومینوفیکچرنگ کو مہمیز کرے ، ڈیمانڈ یعنی مطالبات میں اضافہ کرے اور ای۔ موبلٹی ضروریات کا راستہ ہموار کرے اوران تمام امورمیں کسی طرح کا نقص نہ ہو۔ قابل احیأ توانائی کے سلسلے میں مطالبات کے پورٹ فولیوکا ذکرکرتے ہوئے جن کا تعلق بیٹریوں سے تھا ،انھوں نے کہاکہ ذیلی اورمعاون خدمات مارکیٹ کوبھی ذہن میں رکھاجاناچاہیئے ۔

          خصوصی اجلاس کے دوران کسم یوجنا کی ستائش کرتے ہوئے جس کا تعلق بھارت کی توانائی باسکٹ 2030سے ہے ، گلوبل سولرکونسل ( جی ایس سی ) کے نامزد چیئر مین جناب پرنب آرمہتہ نے کہاکہ کسم کے ساتھ ، بجلی کا مطالبہ کرنے کے بجائےہمارے کاشتکارخود بجلی سپلائی کرنے والے بن جائیں گے ۔

          قابل احیأ توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کی جانب سے دئے جانے والے تعاون پرزوردیتے ہوئے تکنیکی اجلاس کے دوران جس کا تعلق نیکسٹ  جین ری نیو ایبل سے تھا ، فران ہوفرانسٹی ٹیوٹ فارسولرانرجی سسٹم کے توانائی نظام تجزیہ کے صدرشعبہ ڈاکٹرتھامس سہگل نے فران ہوفرانسٹی ٹیوٹ ، جرمنی میں بھارتی اداروں کے ساتھ تکنیک پرمبنی اشتراک کی پیش کش کی ۔ فیلو ، بروکنگس انڈیا کے ڈاکٹرراہل ٹونگیاجو اس سیشن میں ماڈریٹرکے طورپر موجود تھے ،نے کہاکہ تکنالوجی رخنہ اندازی کا تجزیہ قابل احیأ توانائی شعبے کے لئے کیاجاناضروری ہے اوراسے عملی لحاظ سے ایک باقاعدہ عنصرکے طورپردیکھاجاناچاہیئے ۔

          سولرروف ٹاپس کی تنصیب کے سلسلے میں پالیسی ضروریات کا ذکرکرتے ہوئے ‘سرپر چمکتاسورج:بھارت کی چھتیں شمسی پروگرام ’کے موضوع پرمنعقدہ اجلاس میں ،پینل میں شامل اراکین نے کہاکہ صارفین کے مابین بیداری یعنی روف ٹاپ تکنالوجی کے سلسلے میں انھیں جانکاری کی فراہمی از حد اہم ہے ۔ گھروں کے لئے رعایتی شرحوں پر روف ٹاپ شمسی پینل لگانے پرتوجہ مرکوز کرنے کے بجائے صنعت کو چاہیئے کہ وہ اپنی تنصیبی صلاحیت کوترقی دے تاکہ 40جی ڈبلیوشمسی روف ٹاپ کے نشانے تک پہنچاجاسکے ۔

          ری ۔انویسٹ 2018کے دوسرے دن تکنیکی اجلاس کے دوران سافٹ بینک انرجی کے ایکزیکیٹوچیئرمین جناب منوج کوہلی ، ریجنل پروگرام آفیسر ، ایشیا ، کنٹری سپورٹ اینڈ پارٹنرشپ ڈویژن بین الاقوامی قابل احیأ توانائی ایجنسی ( آئی آرای این اے ) کے جناب پرسون اگروال اور ہیروفیوچرانرجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب راہل منجال جیسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More