25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی کپ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی نے ملک کے نوجوانوں کو کھیل کود کو بطور کریئر اپنانے کے تئیں راغب کیا ہے: وجئے گوئل

भारतीय महिला क्रिकेट टीम का विश्‍वकप में शानदार प्रदर्शन युवाओं को खेल को करियर के रूप में अपनाने के लिए प्रेरित करेगा: विजय गोयल
Urdu News

نئی دہلی۔؍جولائی۔نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب وجئے گوئل نے آج یہاں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم او رمتعلقہ معاون عملےکو ہدیہ تہنیت پیش کیا ۔ یہ تمام افراد وزیر موصوف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی غرض سے آئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیم حال ہی میں لندن میں اختتام پذیر ہوئے خواتین کے عالمی کپ مقابلے میں اپنی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد لوٹی ہے۔

ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ان لڑکیو ں نے نوجوانوں خصوصاً لاکھوں نوجوان لڑکیوں کو عالمی ورلڈ کپ مقابلے میں اپنی شاندار کارکردگی کے توسط سے ملک بھر میں کھیل کود کو بطور کریئر اپنانے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریواولمپکس سے لیکر پیرالمپکس تک نیز ہاکی ، کشتی ، بیڈمنٹن اور اب خواتین کے عالمی کپ کے کرکٹ مقابلےمیں بھارتی خواتین، بین الاقوامی کھیل کود کے منظرنامے میں سرکردہ کردار ادا کررہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پیغام بہت واضح ہے ۔ بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ اور اب ’’بیٹی کھلاؤ‘‘ ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس خواب کا ذکر کرتے ہوئے جس کے تحت انہو ں نے کہا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو کھیل کود کے تئیں راغب کیا جانا چاہئے ، جناب گوئل نے کہا کہ نظریہ یہ ہے کہ بھارت کے نوجوانوں کی مجموعی شخصیت میں نکھار لانے کیلئے اصول یہ ہونا چاہئے کہ ’’کھیلوگے تو کھِلوگے‘‘ یعنی جو کھیلتے ہیں وہ چمکتے ہیں۔

جناب گوئل نے مذکورہ ٹیم کے کوچ اور دیگر معاون عملے کو بھی پس منظر میں رہ کر اپنا تعاون دینے اور کوششیں کرنے کیلئے اور بھارت کے لوگوں کو خواتین کے کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلئے تہنیت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی آئندہ منعقد ہونے والے فیفا انڈر۔17 عالمی کپ (ماہ اکتوبر) کے لئے بھی بھارتی فٹبال ٹیم کو ترغیب دے گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزارت کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے 24×7 کھلے ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ یہ کھلاڑی بھارت کو کھیل کود کا مرکز بنانے کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں اعلیٰ ترین مقامات تک رسائی حاصل کرسکیں۔

عالمی کپ کے سلسلے میں اپنے تجربات کو بیان کرتے ہوئے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان محترمہ متھالی راج نے اس چمپئن شپ میں ٹیم کی ہر رُکن کی کارکردگی کی تعریف کی اور وزیراعظم جناب نریندر مودی او روزیر کھیل کود جناب وجئے گوئل کی جانب سے ملنے والی لگاتار حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔ اس مقابلے میں نمایاں طور پر اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹار پرفارمر ہرمن پریت کور اور پونم راؤت نے بھی چمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اس کرکٹ میچ کے سلسلے میں اپنے دلچسپ تجربات بیان کیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More