33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعت و تجارت کے وزیر کا دورۂ امریکہ، یو ایس ٹی آر سے ملاقات

Urdu News

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ  مضبوط تجارتی رشتوں کو  اور آگے لے جانے اور تجارت سے متعلق دوطرفہ مسائل تصفیہ کے لئے صنعت و تجارت نیز شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو کی زیر قیادت  ایک وفد نے امریکی مصالحت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے لئے 10 سے 12 جون 2018 کے دوران امریکہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کلیدی اہلکاروں کے ساتھ متعدد مذاکرات کئے۔ ان اہلکاروں میں امریکہ کے تجارتی نمائندہ رابرٹ  ای لائٹزر، تجارت کے وزیر جناب وِلبر ایل راس  اور وزیرزراعت جناب سونی پرڈیو شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے انڈیا کاؤکس کے شریک چیئرمین سنیٹر مارک رابرٹ وارنر اور سنیٹر جان پارنِن کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی نقطۂ نظر کی ستائش کی۔ یہ بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تجارت اور تجارتی رشتوں پر مرکوز رہی اور اس بات پر توجہ دی گئی کہ  ایسے راستے تلاش کئے جائیں، جن سے دونوں فریقوں کی تشویشات کا ازالہ ہو تاکہ دونوں کے لئے فائدے کی صورتحال  بنی رہے۔ دونوں فریق باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کے لئے جلد از جلد اعلیٰ سطحی آفیشئل بات چیت پر متفق ہوئے۔ دونوں فریق بات چیت کو مثبت، تعمیری اور نتیجہ خیز طریقے سے آگے بڑھانے پر متفق ہوئے۔

دورے کے دوران تجارت کے وزیر نے تجارتی برادری کے ساتھ تبادلۂ خیال کیااور صنعتی دنیا سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات سے خطاب کیا۔ یہ خطاب یو ایس-انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی)اور یو ایس –انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے ذریعے منعقدہ میٹنگ کے دوران  ہوا۔ وزیر موصوف نے صنعتی لیڈروں کو ہندوستان کے ذریعے کئے جا رہے جارحانہ اقتصادی اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ ان اصلاحات میں جی ایس ٹی کا نفاذ، میک ان انڈیا مہم ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور فنڈ آف فنڈز فار اسٹارٹ اپس (ایف ایف ایس) ڈیجیٹل انڈیا پروگرام ، ای-کامرس ، جد ت  طرازی اور صنعت سازی کا فروغ اور ان سب نے مل کر ہندوستان میں کاروبار کے لئے جس طرح کا سازگار ماحول تیار کیا ہے، شامل ہیں۔ جناب سریش پربھو نے ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعے امریکہ میں تیار سویلین ہوائی جہازوں کی خرید  اور توانائی کے شعبے میں تعاؤن میں اضافے کے توسط سے تجارتی حجم میں ہوئے اضافے کا ذکر کیا۔ اس میں امریکہ سے ہندوستان کے ذریعے پٹرولیم  اور ایل این جی کی خرید شامل ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہندوستان کی تیز معاشی ترقی سے نئے مارکیٹ مواقع  اور دیگر شعبے پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خریداری سے2017 میں ہوئے دو طرفہ تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ مستقبل میں ہونے والی خرید میں یہ رجحان  بنا رہے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک متوزن تجارتی تعلقات قائم ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More