35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے معاشی جمہوریت سے متعلق کنکلیو کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج مہاراشٹر کے تھانے میں رام بھو مہالگی پربودھنی کی جانب سے منعقدہ معاشی جمہوریت سے متعلق کنکلیو کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک اور سماج کے لئے بہت اہم ہے کہ ہم انٹر پرینیورشپ کے ذریعہ معاشی جمہوریت کو مستحکم کریں۔انہوں نے گزشتہ 35 برسوں سے جمہوریت کے سیاسی، معاشی اور سماجی جہات کو مستحکم کرنے سےمتعلق پربودھنی ٹیم کی خدمات کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ معاشی اور سماجی جمہوریت کے بغیر ہماری سیاسی جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ کمزور طبقات کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنا نہایت ضروری ہے۔ ملک میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا احترام اور سب کی ترقی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ان کا واحد مقصد معاشی اور سماجی جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی کسی کی حقیقت میں مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے معاشی اعتبار سے خود انحصار بنانا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں کاروباری تہذیب کو مستحکم کرنا ہماری حکومت کی واحد ذمہ داری نہیں ہے۔خاندا، تعلیمی ادارے، پرائیویٹ سیکٹر بینک، کاروباری، غیر سرکاری ادارے وغیرہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک ایسا ماحول پیدا کریں جہاں پرائیویٹ انٹرپرائز کی حوصلہ افزائی ہو۔ہم سب ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول قائم کریں جس میں ازخود روزگار کا انتخاب مجبوری نہ ہو۔ روزگار کے متلاشی کے بدلے روزگار فراہم کنندہ کے تصور کو فروغ دینا چاہیے۔

بعد میں صدر جمہوریہ نے ممبئی میں عالمی بپاسکا پگوڈا کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاتمابدھ کی تعلیم عام کرنا ضروری ہوگیا ہے اور بپاسنا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس سے عوام تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے سماجی بہبود سے متعلق متعدد اقدامات کے لئے گلوبل بپاسنا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More