36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریۂ ہند نے درگا پوجا کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے درگا پوجا کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے :

‘‘میں درگا پوجا کے مبارک موقع پرہندوستان اور بیرون ملک مقیم سبھی باشندوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

درگا پوجا برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ یہ پوجا اس یقین کو بھی مضبوط کرتا ہے کہ آخر کار سچائی اور انصاف کی جیت ہوتی ہے۔ یہ یقین ہمیں ایمانداری، سچائی اور انصاف کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایسا کر کے ہم سماج کے سبھی محروم طبقات تک ترقی کے فائدوں کو پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔

موسم سرما کے آغاز میں منایا جانے والا یہ تہوار ہماری ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ آیئے ہم اس تہوار کو پورے جوش و خروش ، امنگ اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More