30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام دستیاب کرایا گیا

Uncategorized

نئی دہلی، زیر زمین آبی وسائل کے ختم ہوتے جانے  کے مسئلے کے ازالہ کے لئے  سی پی ڈبلیو ڈی نے   بارش کا پانی    جمع کرنے  اور زیر زمین  پانی کو مصنوعی طریقے پر ریچارج   کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔  اس کے لئے  سی پی ڈبلیو ڈی کے  احاطوں  میں  بارش کا پانی   جمع کرنے کے  نظامات  دستیاب  کرائے جائیں گے تاکہ    بارش کے پانی   کو محفوظ کیا جاسکے اور  اس کا استعمال    ہوسکے۔  اس کا مقصد  زیر زمین   آبی وسائل میں اضافہ کرنا بھی ہے تاکہ    پانی کے  ختم ہونے کے  سلسلے  کو  روکا جاسکے ۔

سی پی ڈبلیو ڈی نے ملک میں  بارش کے  پانی کو  جمع کرنے /زیر زمین   آبی وسائل  کو مصنوعی طریقے سے  ریچارج کرنے  کے عمل کو فروغ دینے کے  کام  میں  قائدانہ کردار   ادا کیا ہے۔  سی پی ڈبلیو ڈی نے ملک بھر میں اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے  مختلف  مقامات  /علاقوں میں  1100 سے زیادہ  بارش کے پانی کو  محفوظ کرنے کے  نظامات دستیاب کرائے ہیں۔  سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ بارش کے پانی کو  جمع کرنے کے نظامات  کی چند تصاویر حسب ذیل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More