36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا بندھن تحفظ اور نگہداشت کی علامت ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ رکشا بندھن تحفظ اور نگہداشت کی علامت ہے ۔ وہ آج نئی دہلی میں مختلف اسکولوں کے 100 سے زائدان  بچوں سے خطاب کر رہے تھے  جو انہیں رکشا بندھن کے موقع پر راکھی باندھنے ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ایک قدیم ہندوستانی روایت ہے  اور رکشا بندھن کا  تہوار روایتی طور پر بھائی بہن کے درمیان انسانی رشتے کا تہوار ہے جس کی موجودہ دورمیں اور غالبا ہر دور میں بہت اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یکجہتی کا تہوار ہے ، اتحاد کا تہوار ہے اور انسانیت کا تہوار ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئیے ، ہم لوگ ایسی راکھی باندھیں جو ہم سب کو اتحاد کے بندھن میں باندھتی ہے ۔ آئیے ، ہم  ان سارے اختلافات  کو بھلا دیں جو ہمارے سماجی ڈھانچے کو منتشر کرنا چاہتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ رکشا بندھن بھائی بہن کے مابین غیر مرئی رشتے کی عکاسی کرتا ہے اوراس میں  بھائی کے ذریعہ بہن کی حفاظت کا جذبہ  مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ، ہم سب خواتین کے تحفظ اور ان کے  وقار کا احترام کرتے ہوئے  رکشا بندھن کی روایت کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہ کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بڑھاؤ ہر ہندوستانی کا مقصد ہونا چاہیے ۔

وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر گئیں اور انہیں راکھی باندھی ۔ نائب صدر جمہوریہ کی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو اس موقع پر موجود تھیں اورایک دوسرے کو  رکشا بندھن کی   مبارکباد پیش  کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More