29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹرپتی بھون آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز اور آئی آئی ای ایس ٹی کے ڈائریکٹرز کی میزبانی کی

Urdu News

نئی دہلی، راشٹر پتی بھون  آج آئی آئی ٹیز   ، این آئی  ٹیز اور آئی آئی ای ایس ٹی ، شب پور کے ڈائریکٹرز کی کانفرنس کی میزبانی کی۔     23 آئی آئی ٹیز ، 31 این آئی ٹیز  اور آئی آئی ای ایس ٹی شب پور  کے ڈائریکٹروں کے علاوہ    انسانی وسائل کے فروغ     کے مرکزی وزیر    ، انسانی وسائل کے   فروغ کی وزارت کی وزیر مملکت     ، سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے   میں اعلی تعلیم کے  سکریٹری     اور اے  آئی  ای ٹی کے چیرمین     نے     کانفرنس میں    شرکت کی۔

اختتامی اجلاس  میں   اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ   یہ   اس سال کا وہ وقت ہے جب     قومی راجدھانی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی شہروں    میں ہوا کا معیار    تمام    ضابطوں    کے لحاظ سے  سب سےزیادہ بدتر ہے۔  ہم  یہاں     ایسے قسم کے چیلنج کا سامنا کررہے  ہیں  جس کا ہم نے   کبھی سامنا نہیں کیا۔   ہائیڈرو کاربن توانائی نے    گزشتہ    کچھ صدیوں میں دنیا کا چہرہ تبدیل کردیا ہے لیکن    اب یہ ہمارے ہی   وجود کے لئے خطرہ   بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ    یہ چیلنج ان ملکوں کے لئے ایک   پیچیدہ  بن گیا ہے     جو  آباد ی کے  خاطر خواہ طبقوں کو غربت سے باہر نکالنے  کے لئے    جدوجہد  کررہے ہیں او ر    ابھی بھی ہم کو     متبادل   راستے تلاش کرنے ہوں گے  ۔

 صد ر جمہوریہ نے کہا  کہ     بہت سے سائنس دانوں اور مستقبل کی    پیش گوئیاں کرنے والوں نے  قیامت کے  منظر ناموں   کی  تصویر کشی کی ہے۔  ہمارے   شہروں میں دھوئیں اور  خراب بصیرت    کے دنوں میں    ہم   کو  مستقبل   کا  ڈر ہے جو   ہمیں پہلے ہی نظرآرہا ہے۔  انہوں نے    اعتماد ظاہر کیا   کہ   آئی آئی ٹیز   اور  این آئی ٹیز  جیسے  ادارے   اپنی مختلف   خصوصیات کے ساتھ ہمارے    مشترکہ مستقبل   کے تئیں   طلبا اور  محققین میں    ایک  احساس  اور بیداری   پیدا کرنے کے تئیں محتاط   رہیں گے   ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہماری حکومت نے  کاروبار کو آسان بنانے کے انڈیکس پر  ہندستان  کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے    خاص کوششیں کی ہیں   اور ا س کا مقصد  تمام شہریوں کے لئے   زندگی کو آسان بنانا ہے اور اس سلسلہ میں بہتری لانا ہے۔  ٹکنالوجی کے پہلو سے انہوں  نے اعتماد پیدا کیا کہ آئی آئی ٹیز این  آئی ٹیز جیسے    ادارے  تمام شہریوں کے لئے   زندگی کو آسان بنانے کے تئیں انتہائی    کلیدی  تعاون   دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ، پانی کی   سپلائی کے   نظام کو فعال بنانا   ، حفظان صحت کو زیادہ  موثر بنانے سے اوسطاً ہر ہندستانی کی زندگی  میں ایک ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے۔

یہ کانفرنس   152 سینٹرل یونیورسٹیوں اور سیکھنے سکھانے  کے اعلی   اداروں   میں  وزیٹر  کی حیثیت سے  اس طرح کے اداروں  کے ساتھ  صدر کی  مستقل  بات چیت کا   ایک حصہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More