27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نےنیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(این ایس ٹی آئی) کے مانچیسور کیمپس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے جمعرات (30-08-2018)کو بہت چھوٹی چھوٹی اور متوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئل اورم کی موجودگی میں اب تک کے سب سے پہلے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ( این ایس ٹی آئی) کے مانچیسور کیمپس، بھونیشور کا افتتاح کیا۔

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے 16 جولائی2018 کو بھونیشور کے بارنگ میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(این ایس ٹی آئی) کے افتتاح کاا علان کیاتھا۔مستقل کیمپس کے زیر التو ا تعمیراتی کام کے لئے، این ایس ٹی آئی بھونیشور نے مانچیسور، بھونیشور میں نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن(این ایس آئی سی) کی دھرم پارا عمارت میں20 ہزار مربع فٹ کی جگہ لی ہے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ جدید ترین سہولت سے لیس ہوگا۔جو تربیت حاصل کرنے والوں کو ہنر مندی کے فروغ کے کورسیز کی تعلیم دے گا اور اسی کے ساتھ نئے دور کے کورسوں کے طلباء کو  ایسی ٹریننگ دی جائے گی جو صنعت کی ضروریات کو پورا کرے گی۔نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(این ایس ٹی آئی) جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ( ڈی جی ٹی) کے تحت چلے گا،اس میں درج ذیل تربیت سرگرمیاں انجام دی جائیں گی:جیسے

  • ٹریننگ حاصل کرنےو الوں کو ٹریننگ(طویل مدتی،  مختصر مدتی)
  • ریفریشر ٹریننگ(طویل مدتی ،مختصر مدتی)
  • ری اسکلنگ(از سر نو ہنر مند بنانا)،اپ اسکلنگ کورسیز(پہلے سے موجود ہنرمندی کو اور زیادہ نکھار دینا)
  • سرٹیفکیٹ کورسیز اور مشترکہ سہولت مرکز(سی ایف ایس)

افتتاح کے بعد سسٹمز، ایپلی کیشنز اور پروڈکٹس( ایس اے پی) ماسٹر ٹرینرس پروگرام کا آغاز ہوا جس میں بھارت کے دیگر این ایس ٹی آئی کے تربیت کاروں نے شرکت کی۔اس کا مقصد اختراعی صنعتی آئی ٹی حل کی  معلومات تک  رسائی کے ذریعہ مستقبل کے لئے تیار ورک فورس پیدا کرنا ہے۔

ایس اے پی انڈیا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی)،ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، حکومت ہند نے عزت مآب  وزیرکی موجودگی میں 16 جولائی کو نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران انٹر پرائز سافٹ ویئر اور ڈیٹا سائنسز پر ہنرمندی کے فروغ سے متعلق ا یک مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور ایس اے پی کے درمیان مشترکہ پروگرام کی جو وسیع تر منصوبہ بندی کی گئی ہے وہ درجہ ذیل ہے:

  1. انٹر پرائز سافٹ ویئر پر ٹریننگ:ایس اے پی، این ایس ٹی آئی  بھونیشور میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو بزنس ون انٹر پرائز سافٹ ویئرر پر ٹریننگ دے گا۔ماسٹر ٹریننگ کے بعد این ایس ٹی آئی بھونیشور کے تربیت کار نوجوانوں کے لئے ان پروگراموں کو آزادانہ طور پر چلائیں گے۔یہ نوجوانوں کو انٹر پرائز سافٹ ویئر پر ایکسپوزر فراہم کرے گا اورانہیں ملازمت کا اہل بنانے میں ان کی مدد کرے گا۔ایس اے پی بزنس مین ایک انٹر پرائز ریسورز پلاننگ(ای آر پی) سافٹ ویئر ہے جو چھوٹے اور متوسط درجے کی صنعتوں کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ اکاؤنٹنگ اور فائنانشیل، خریداری، اختراع کاری، فروغ اور گاہک سے رشتے اور پروجیکٹ کی دیکھ ریکھ سے لے کر اس کے آپریشنز اور ہیومن ریسورسز تک ان کے پور ے بزنس کا نظم وضبط کرے گا۔
  2. ڈیٹا سائنسز پر ٹریننگ:ایس اے پی، این ایس ٹی آئی میں شرکت کرنے والوں، فیکلٹی کے لئے ڈیٹا سائنسز پر خصوصی ٹریننگ دے گا۔اکتوبر 2018 سے جو کورسیز شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہیں وہ ہیں:

-1 ایس اے پی سافٹ ویئر ٹریننگ

-2 آئی او ٹی ٹیکنیشین(اسمارٹ سٹی)

-3 آئی او ٹی ٹیکنیشین(اسمارٹ ہیلتھ کیئر)

-4 آئی او ٹی ٹیکنیشین(اسمارٹ ایگریکلچر)

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نےکہا کہ ہنرمندی کے فروغ سے متعلق ہماری کوششوں کے اصل محرکات میں  ٹریننگ کے موجودہ بنیادی ڈھانچہ کااحیاء نو کرنا اور نئے اداروں کو ترقی دینا ہے اور یہ ہم ان علاقوں میں کریں گے جہاں یہ خدمات نہیں پہنچی ہیں اور ہماری توجہ اس بات پر ہوگی  کہ یہ ادارے ہمارے نوجوانوں کو متعلقہ اور ملازمت کے لائق ہنر مندی مسلسل فراہم کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ بھونیشور میں  اس این ایس ٹی آئی کا قیام ریاست کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انہیں ملازمت کے لئے تیار رکھنے کی سمت میں یہ ہماری دوسری کوشش ہے۔ ا س سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے( مائیگریشن) کے مسئلے سے نپٹنے میں بھی ہمیں مدد ملے گی۔

جناب پردھان نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایس ڈی سی) کے بھونیشور دفتر کا بھی افتتاح کیا جو کہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ حال ہی میں شروع کی گئی ملک گیر کونسلنگ  مہم میں معاون ثابت ہوگا۔یہ مہم فیلڈ سطح پر پردھان منتری کوشل کیندر(پی ایم کے کے) کے ذریعہ شروع کی جائے گی۔

اس سے پہلے دن میں جناب پردھان نے بھونیشور میں نیشنل شیڈولڈ کاسٹ شیڈولڈ ٹرائب(ایس سی۔ ایس ٹی) ہب ریجنل کانکلیو سے خطاب کیا۔اپنے خظاب میں انہوں نے معیشت میں ایم ایس ایم ای کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور ملک میں ایم ایس ایم ای کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی حکومت کے ذریعہ کی گئی متعدد کوششوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت محروم طبقے کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے تئیں پابند عہد ہے۔انہوں نے اڑیسہ میں مقامی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ضلع گنجام کےہنجلی کاٹو کی دیویانگ لڑکی محترمہ گوری گوڑا کے معاملہ کا تذکرہ کیاجس نے اڑیسہ میں ٹریننگ حاصل کی تھی لیکن ملازمت کے لئے اسے تاملناڈو جانا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ اڑیسہ کی ترقی اور نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوں نے  ریاستی حکومت سے  اپیل کی کہ وہ سیاست نہ کرے اور اڑیسہ کے نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کو تقویت فراہم کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More