33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی تعاون پر ہندوستان-امریکہ کے وفد کی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، جولائی 2018؍ہندوستان –امریکہ باہمی دفاعی تعاون کے حصے کے طورپرہندوستان اور امریکی وفد کے درمیان ساتویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل (ڈی ٹی ٹی آئی) میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی مشترکہ صدارت، دفاعی پیداوار کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور امریکی حکومت کی ہتھیاروں کی خریداری اور کفالت کے لئے امریکہ کی دفاع کی انڈر سیکریٹری محترمہ ایلن ایم لارڈنے کی۔یہ میٹنگیں   ایک  سال میں دو مرتبہ باری باری ہندوستان اور امریکہ میں ہوتی ہے، جس کا مقصد باہمی دفاعی تجارتی تعلقات پر توجہ دینا ہے اور  دفاعی سازو سامان کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ تیاری کے لئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی پیداوار کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے ہندوستان کی دفاعی صنعت اور اپنے اہم میک ان انڈیا پہل کو ایک نئی جہت دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہندوستان کی دفاعی ضرورتوں کے لئے ایک وسیع دفاعی خاکے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی او ای ایم ایس کے  اشتراک سے ہماری دفاعی صنعت کا کنٹریبوشن(تعاون)کافی اہم ہوگا۔یہ معیشت کی مجموعی ترقی میں بھی تعاون دے گا۔

محترمہ ایلن لارڈنے کہا کہ ہند-امریکی دفاعی تعاون دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور یہ تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کو  ایک بڑے دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا ہے اور توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ڈیفنس ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل ایک اہم فورم ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹو پلس ٹو  مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت بہت سے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کئے گئے ہیں، تاکہ مسلح افواج کے فائدے کے لئے آپسی رضامندی کے پروجیکٹوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت پروجیکٹوں کو آگے لے جانے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور صنعتی سیکورٹی انیکس  کی تشکیل پر تبادلہ خیال منصوبے کے مطابق جاری ہیں۔

ایئرفور س کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ نے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ہندوستان کی بحریہ کا جوائنٹ ورکنگ گروپ جاری پروگرام کے لئے طیارہ بردار جہاز کی ٹیکنالوجی تعاون کے لئے امریکی بحریہ کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کررہا ہے۔دونوں فریقوں نے بہت سے پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں دفاعی سازو سامان کی مشترکہ تیاری کی گنجائش موجود ہے۔

تجارت اور ٹیکنالوجی میں دفاعی تعاون کے لئے ڈی ٹی ٹی آئی کی میٹنگ کی کافی اہمیت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More