43 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے نمایاں کارکردگی کے لیے 112 خواتین کو اعزاز سے نوازا

Urdu News

 نئی دہلی۔ جنوری     خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج نئی دہلی میں نمایاں کارکردگی کے لیے 112 خواتین کو اعزاز سے نوازا ۔ فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل اور صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریا پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ یہ کامیاب خواتین ‘فرسٹ لیڈیز’ وہ خواتین ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں سنگ میل قائم کرنے والی پہلی خاتون ہیں  جیسے پہلی خاتون مرچنٹ نیوی کیپٹن، پہلی مسافر ٹرین کی خاتون  ڈرائیور، پہلی خاتون بس ڈرائیور، انٹارکٹیکا پر پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون وغیرہ ۔

‘‘فرسٹ لیڈیز’’ کا استقبال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ ‘فرسٹ لیڈیز ’ ان خواتین کا ایک انوکھا گروپ ہے جو اپنے متعلقہ شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی کارکردگی کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ‘‘آپ کی حصولیابی دوسری خواتین  کے لیے ترغیب  اور فخر کا باعث بنے گی ۔ ’’ انہوں نے کہا خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے مختلف انداز میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کے اعتراف میں ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کرتی رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔

فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہر سمرت کور بادل نے ‘‘فرسٹ لیڈیز’’ کی تقریب کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ ان خواتین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا  رہے گا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ہندوستان کی خواتین کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور کسی بھی شعبہ میں پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرنا صحیح معنوں میں زیادہ تر خواتین چنوتی بھرا کا م ہے ۔ محترمہ ہر سمرت کور نے کہا کہ ‘‘آپ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہو سکتا ہے ۔’’

صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریا پٹیل نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی اس پہل کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل ‘‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’’ کی روح کے مطابق ہے اور نمایاں کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والی خواتین ملک بھر میں خواتین کے لئے مثالی شخصیت ثابت ہوں گی۔اس موقع پر ایشوریا رائے بچن بھی موجود تھیں اور انہوں نے ‘فرسٹ لیڈیز ’ کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پر ان خواتین کی کامیابیوں کی نمائش کا ایک کافی ٹیبل کتاب بھی جاری کیا گیا۔فیس بک اور ڈی ڈی نیوز نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی اس منفرد پہل کے پارٹنر تھے ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی  وزارت نے 8 مارچ کو ناری شکتی پرسکار سے ان خواتین کو نوازا تھا جنہوں نے معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کیا لیکن ان کی کامیابیوں کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More