25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کونسل کے 42ویں اجلاس کی سفارشات

Urdu News

نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل کا 42واں اجلاس آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  وزیرخزانہ اورکارپوریٹ امورکی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں خزانہ اورکارپوریٹ امورکے  مرکزی وزیرمملکت جناب انوراگ ٹھاکر کے علاوہ   وزار ت  مالیات  کے ریاستوں  اور مرکزکے زیرانتظام  علاقوں کے وزراء  اور وزارت مالیات اور ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے   سینیئرافسران  بھی شرکت کی ۔

جی ایس ٹی کونسل نے مندرجہ  ذیل سفارشات پیش کی ہیں :

  1. ریوینوکی کمی کو پوراکرنے کے لئے پانچ سال کی عبوری مدت سے آگے نقصان کی بھرپائی کو لاگوکرنے کی مدت جون ، 2022تک بڑھائی جائے گی آنے والے وقت میں اس کا جائزہ لیاجائے گا۔
  2. مرکز نے 21-2020کے  دوران ریونیوکے ہرجانے کے طورپرریاستوں کو 20ہزارکروڑروپے جاری کرنے کی سفارش کی  ہے ۔ وہیں 18-2017کے آئی جی ایس ٹی کے لئے قریب 25ہزارکروڑروپے کا معاوضہ اگلے ہفتے  تک  جاری کیاجائے گا۔
  3. ریٹرن فائلنگ کے سہولتوں  میں اضافہ :جی ایس ٹی کانسل نے مارچ 2020 میں منعقداپنی 39ویں اجلاس میں حال میں چل رہے جی ایس ٹی آر-1/3بی منصوبے میں نئے  ریٹرن  سسٹم کی سہولتوں کو شامل کرنے کے لئے اضافے سے متعلق نظریہ رکھنے کی سفارش کی تھی تب سے اضافے سے متعلق  مختلف جی ایس ٹی کامن پورٹل پردستیاب کرائے گئے ہیں ۔ تجارت کرنے  میں آسانی کو بڑھانے اورتعمیری یامنظوری تجربے کو بہتربنانے کے مقصد سے کونسل نے جی ایس ٹی کے تحت ریٹرن فائلنگ کے لئے مستقبل کے روڈ میپ کو منظوری دی ہے ۔ ریٹرن فائلنگ کو آسان بنانے اور اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کے تعمیل کے بوجھ کو کافی کم کرنے کے لئے منظورشدہ فریم ورک اس طرح ہیں ، جیسے کہ ٹیکس دہند ہ اوراس کے سپلائرکے ذریعہ جی ایس ٹی آر-1کی تفصیلات کووقت پرپیش کرنا۔(1) اسے تفصیلات دکھانے کی اجازت دیکر ادائیگی کے لئے مقررہ تاریخ سے پہلے سبھی وسائل یعنی گھریلوسپلائی درآمدات اور ریورس چارج وغیرہ سے ان کے الیکٹرانک کریڈٹ بہی کھاتے میں دستیاب آئی ٹی سی کی جانکاری اور (2)سسٹم کو آٹوپاپولیٹ ریٹرن ( جی ایس ٹی آر-3بی ) کے ذریعہ سے باصلاحیت بناتاہے ۔ جس میں ٹیکس دہندہ اوراس کے سبھی سپلائرز کے ذریعہ درج کیاگیاڈاٹاموجود ہو۔ دوسرے الفاظ میں اکیلے جی ایس ٹی آر-1اسٹیٹ منٹ کو داخل کرنا ہی کافی ہوگا۔ کیونکہ فارم جی ایس ٹی آر-3بی واپسی پورٹل پرخود تیارہوجائے گی ۔

نوٹ :جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کو آسانی سے سمجھنے کے لئے آسان زبان میں اس نوٹ میں پیش کیاگیاہے ۔اسی کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ سے اثردیاجائےگا۔جواکیلے قانون کا فورس ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More