33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

توجہ یقینی بجلی فراہمی پر ہونی چاہیئے نہ کہ صرف مفت بجلی فراہم کرنے پر : نائب صدر جمہوریۂ ہند

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب ایم  وینکیا نائیڈو نے اس شور شرابے کے خلاف خبر دار کیا ہے ، جس کے تحت مفت بجلی فراہم کرنے کی بات ہو رہی ہے اور یہ کہا ہے کہ  عوام الناس یقینی ،  بلا کسی رکاوٹ اور عمدگی کی حامل  بجلی کے خواست گار ہے ۔ ‘ صاف اور محفوظ نیوکلیائی بجلی پیداوار میں حالیہ ترقیات ’ کے موضوع پر  آج حیدر آباد میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس ( انڈیا ) کےزیرِ اہتمام منعقدہ ایک سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مفت بجلی کا مقصد کم طاقت والی بجلی اور آخر کار بجلی کا نہ ہونا ہے ۔ سیاست دانوں میں ایک غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ  اگر آپ مفت بجلی فراہم نہیں کریں گے تو آپ اقتدار سے باہر ہو جائیں گے ۔

          جناب نائیڈونے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیئےکہ کم طاقت والی بجلی اکثر و بیشتر پاور کٹ یعنی بجلی چلے جانے کے  خدشے سے دو چار رہے گی لہٰذا ، توجہ اس بات پر رہنی چاہیئے کہ پورے وقت یقینی بجلی فراہم ہو اور لوگ بھی یہی چاہتے ہیں اور اس کے لئے ادائیگی کے لئے تیار ہیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ملک   توانائی کی افزوں مانگ کا مشاہدہ کر رہا ہے  اور یہ کھپت آگے بھی 4.2 فی صد سالانہ کی شرح سے بڑھتی رہے گی ۔ تیزی سے ہونے والے شہری کرن اور صنعت کاری کی وجہ سے توانائی کے مطالبے میں اضافہ ہو گا اور کھپت بھی زیادہ ہوگی ۔

          کھپت کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں  نےکہا کہ ملک کی توانائی ضروریات کی مجموعی صورت حال کے تحت نیو کلیائی توانائی کا حصہ بڑھایا جانا چاہیئے اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ ملک ہمہ گیر ترقیات حاصل کر سکے اور بین الاقوامی عہد بندگیوں کی  پاسداری بھی کر سکے اور گرین ہاؤس گیس اخراج میں کمی واقع ہو ۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھری اور کم لاگت والی توانائی وقت کی ضرورت ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ نیو کلیائی بجلی لاگت کے لحاظ سے سستی اور کاروباری لحاظ سے افادیت کا حامل  توانائی وسیلہ ہے ۔ بھارت جیسے ترقی پذیر ملک کو  اس طرح کے اہم توانائی وسیلے کا اچھا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ صاف ستھرا اور کم لاگت والا  وسیلہ ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت میں آج سب سے سستا وسیلۂ توانائی نیو کلیائی بجلی پلانٹ ہے ۔ ( ٹی اے پی ایس – 1 اور 2:92 پیسہ فی یونٹ ) کودن کولم نیوکلیائی  پاور پلانٹ یونٹ 1 میں بجلی کی پیداوار کی شرح یہی ہے  اور یہ پلانٹ  تھوڑا سا بڑھا کر یعنی 3 روپئے فی یونٹ کے لحاظ سے بجلی  فروخت کرتاہے  ، جو بہت مسابقتی شرح ہے ۔

ڈاکر ہومی جے بھابھا  کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے ، جنہوں نےبھارت میں نیوکلیائی توانائی کی ترقی کا  راستہ ہموار کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے معروف سائنس دانوں کے ذریعے وضع کیا گیا مضبوط سہ سطحی نیو کلیائی پروگرام اپنایا ہے اور بھارت نے ایک صاف ستھری کم لاگت والی نیو کلیائی توانائی پیداوار حاصل کرنے کے سلسلے میں قابل ذکر پیش رفت حاصل کی ہے ۔

سووچھ بھارت مہم کو فروغ دینے کےایک حصےکے طور پر  انہوں نےسائنس دانوں ، انجینئروں ، ڈاکٹروں اور دیگر افراد سے کہا کہ وہ عوام میں صاف ستھرائی توانائی کی ضرورت کے تئیں بیداری پیدا کریں ۔  انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ایندھن ، صاف ستھرا ذہن  ، صاف جسم اور صاف پیسہ بھارت کو صحت مند اور دولت مند ملک بنانے کے لئے لازمی عناصر ہیں ۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے ملک میں سر سبزی کے احاطے میں اضافے کے لئے بڑے پیمانے پر  جنگل بانی کی تلقین بھی کی ۔ انہوں نے کہا   کہ بہت عرصے سے ہم نےقدرت کے ساتھ  کھلواڑ کیا ہے اور اب قدرت ہمارے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ فطرت اور قدرت کی حفاظت کریں اور بہتر مستقبل کے لئے ثقافت کی بھی حفاظت کریں ۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ فطرت سے محبت کیجئے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر زندگی بسر کرنا سیکھئے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ فطرت ، ثقافت باہم مل جل کر   بہتر مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر صاف جسم ، صاف ذہن اور صاف سرمایہ بہم پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس اصول کی پاسداری کریں گےتو آپ صحت مند اور خوش حال بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کر سکتے ہیں ۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب  این نرسمہا  ریڈی ، حکومتِ ہند کے سابق پرنسپل  سائنٹفک مشیر   ڈاکٹر آر چدامبرم اور انسٹی ٹیوٹ آف انجیئرس  انڈیا کے صدر جناب سِسِر کمار بنرجی اور انجینئر  س ، سائنس داں اور پروفیسر حضرات بھی اس موقع پر حاضرین میں موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More