31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت –بنگلہ دیش مشق ’’ ایس اے ایم پی آر آئی ٹی آئی-2017 ‘‘ کا اختتام

Indo-Bangladesh Exercise ‘SAMPRITI 2017’ comes to an end
Urdu News

نئی دہلی، بھارت-بنگلہ دیش کے درمیان ساتویں مشترکہ مشق ایس اے ایم پی آر آئی ٹی آئی کی اختتامی تقریب آج میزورم میں واقع کاؤنٹر انسرجینسی اینڈ جنگل وارفیئر اسکول، ویرنگٹے میں منعقد ہوئی ہے۔ ایس اے ایم پی آر آئی ٹی آئی مشق بھارت او ر بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ دفاعی امداد باہمی کی ایک اہم کوشش ہے۔ بنگلہ دیش فوج کے میجر جنرل محمد مشفق الرحمان اور بھارتی فوج کے میجر جنرل ایم ایس گھورا نے تقریب کی صدارت کی۔

 اس مشق کا مقصد بھارت اور بنگلہ دیش کی افواج کے درمیان امداد باہمی کے متعدد پہلوؤں کو مضبوط کرنا اور اس میں توسیع لانا ہے اور اسی کے ساتھ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت انسدادشورش زدگی اور انسداد دہشت گردی ماحول میں ایک ساتھ مل جل کر کام کرنا ہے۔ اس مشق کا اہتمام ریڈ ہارنس ڈویزن آف گجراج کورپس کی زیر نگرانی کیا گیا، جس کے دو امتیازی اجزاء تھے۔ یہ اجزاء کمانڈ پوسٹ ایکسرسائز (سی پی ایکس) اور فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) پر مشتمل ہیں۔

بنگلہ دیش فوج کی 38 ایسٹ بنگال ریجمنٹ اور بھارتی فوج کی مہر ریجمنٹ کے فوجیوں نے مشق کے دوران متعلقہ افواج کی نمائندگی کی۔ سی پی ایکس کا انعقاد حال ہی میں  قائم  کردہ جوائنٹ ٹریننگ نوڈ، امروہی، میگھالیہ میں 6 نومبر  سے 11 نومبر 2017  تک  یعنی 6 دن  کیلئے کیا گیا تھا۔ جبکہ ایف ٹی ایکس کا انعقاد 6 نومبر سے 13 دن کی مدت میں کاؤنٹر انسرجینسی اینڈ جنگل وارفیئر اسکول، ویرنگٹے، میزورم میں کیا گیا تھا۔ سی پی ایکس میں  انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جبکہ ایف ٹی ایکس میں توجہ کمپنی؍ پلاٹون سطح پر تدبیری ڈرل پر دی گئی تھی۔ ایف ٹی ایکس کے دوران ایک تدبیری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

 فوج کی دونوں ٹکڑیوں میں مشترکہ ڈرل کرنے کے دوران اپنے بھرپور جوش وجذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور یہ دونوں ٹکڑیوں کیلئے سیکھنے کا ایک عظیم تجربہ تھا۔ فوجیوں نے نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کی تنظیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں بلکہ بہترین طریقہ کار کی نشاندہی بھی کی۔ اس مشق کو زبردست  کامیابی ملی اور اس مشق میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کو کارآمد سبق سیکھنے کا موقع ملا۔ دنیا بھر میں فوجیوں کے درمیان مشترکہ مشق اب بڑی تیزی سے دو طرفہ رشتوں کا ایک اہم پہلو بنتا جارہا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی افواج کے درمیان مشق ایس اے ایم پی آر آئی ٹی آئی، ان کے رشتوں میں پختگی  کیلئے نہ صرف علامتی ہے بلکہ اس سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان اعتماد سازی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More