39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برونئی دارالسلام میں فیسٹول آف انڈیا کے حصے کے طورپر رامپور رضا لائبریری میں موجود اسلامی خطاطی کے نمونوں کی نمائش

Exhibition of Islamic Calligraphy from Rampur Raza Library opens in Brunei Darussalam as part of Festival of India
Urdu News

نئی دہلی؍ وزارت ثقافت حکومت ہند کے تحت رامپور رضا لائبریری سے اسلامی خطاطی کے قابل قدر انتخاب کی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کل برونئی دارالسلام میں فیسٹول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب کے طورپر کیاگیا۔ اس نمائش کا افتتاح  برونئی حکومت  میں ثقافت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر عالی جناب یانگ برہورمات پیہن داتو لیلا راجا میجر جنرل داتو یادوکا سیری  حاجی اوانگ حلبی بن حاجی محمد یوسف کے ہاتھوں عمل آیا۔ یہ نمائش اسلامی خطاطی کی 36 تصاویر بشمول مقدس قرآن کریم کی آیات اور فارسی و عربی کی شاعری پر مشتمل تھی۔ ان خطاطی تصاوریر کا انتخاب رامپور رضا لائبریری میں موجود 3000 سے زائد خطاطی نمونوں میں سے کیا گیا ہے۔اس نمائش کی میزبانی مشترکہ طورپر ثقافت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت، حکومت برونئی دارالسلام اور برونئی دارالسلام میں واقع ہندوستان کے ہائی کمیشن کے ذریعے کی جارہی ہے۔ یہ نمائش 25 نومبر 2017 تک عوام کےلئے کھلی رہے گی۔

افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے برونئی دارالسلام میں واقع ہندوستان کی ہائی کمیشنر محترمہ نغمہ ایم ملک نے کہا کہ یہ نمائش برونئی دارالسلام کے عالی جاہ سلطان کی گولڈن جبلی کے پرمسرت موقع پر برونئی دارالسلام کی حکومت اور عوام کے تئیں حکومت ہند کی یکجہتی اور دوستی کے جذبے کو بیان کرتی ہے۔ انہوں نے نمائش میں لگی خطاطی کو ہم آہنگ ثقافت کا ایک اور نمونہ قرار دیا ہے۔ ایک دوسرے سے ہم آہنگ اس ثقافت نے صدیوں سال پر محیط قدیم ہندوستانی آرٹ کی روایت کو اسلامی ثقافت سے آمیزش کرکے مغل سلطنت کےدور میں ایک ثقافتی گلدستہ پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دسمبر 2016 میں برونئی میں منعقدہ اسلامی فن تعمیر اور دیگر ہندوستانی یادگار عمارتوں کی نمائش نے بھی اسی ہم آہنگ ثقافت کے تعمیراتی پہلوؤں کو اجاگرکیاتھا۔ خطاطی کا فن آج بھی ہندوستان میں ایک زندہ روایت ہے۔ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں عربی اور فارسی کے 60 سے زائد شعبے موجود ہیں۔

رامپور ضا لائبریری کے ڈائریکٹر پروفیسر سید حسن عباس نے لائبریری میں موجود کچھ قیمتی خزانے بشمول 17000 اصل نسخوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے رامپور رضا لائبریری کے مجموعہ انتخاب کا حصہ رہنے والے کچھ مشہور و معروف خطاط کے نام اور ان کی زندگی کی تفصیلات پیش کیں۔ ہندوستان کی ہائی کمیشنر نے اس موقع پر سنگ مرمر میں خطاطی کا ایک نمونہ برونئی کے وزیر کو تحفہ کے طورپر پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More