33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے محکمے کے وزیرجناب آرکے سنگھ نے شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ اس علاقے میں بجلی کے سیکٹرکاجائزہ لیاجاسکے

Urdu News

نئی دہلی: ‘‘شمالی مشرقی بھارت کی ترقی مرکزی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورایک ترقی یافتہ بجلی سیکٹران ریاستوں کے لئے اقتصادی ترقی کے لئے بیحد ضروری ہے ۔ ’’یہ بات بجلی اورنئی نیزقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر ( آزادانہ چارج ) صلاحیت سازی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیرجناب آرکے  سنگھ نے آج گواہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور بجلی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹریوں کی ایک میٹنگ میں تقریرکرتے ہوئے کہی ۔ میٹنگ میں بجلی کی وزارت کے سینیئرافسروں اور ڈی آئی ایس سی اوایم ایس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

وزیرموصوف نے اپنی افتتاحی تقریرمیں بجلی شعبے میں پچھلے تین چارسال میں کی گئی ترقیوں کا ذکرکیا۔ لیکن انھوں نے انتباہ دیا کہ نظام کو دیرپابنانے کی خاطرمسلسل کوششوں کی ضرورت ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ ہفتہ میں روزانہ  24گھنٹے بجلی کی دستیابی کا اپنا وعدہ پوراکرنے کے لئے ہمیں نقصانات کو کم کرنا ہوگا اور ڈی آئی ایس سی اوایم ایس کو موثربناناہوگا۔ انھوں نے بعض ریاستوں کی مثال دی جوزبردست تجارتی خسارے سے دوچارتھیں لیکن وہ اب اپنے نقصانات کو 15فیصد یا اس سے بھی کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔ انھوں نے شمال مشرقی ریاستوں پر زوردیاکہ وہ اسمارٹ اور پری پیڈ میٹروں کا استعمال کریں تاکہ بجلی کی  چوری سے بچاجاسکے ۔ انھوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کاڈھانچہ تشکیل دینے کے لئے ریاستی حکومتوں کو  مرکزی حکومت کی طرف سے ہرممکن امداد کا یقین دلایا ۔وزیرموصوف نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے لئے گرانٹ صرف ان ہی ریاستوں کو فراہم کی جائے گی جو اصلاحات کا سلسلہ شروع کریں گی یعنی نقصانات وغیرہ  میں کمی لائیں گی ۔

شمال مشرقی بھارت میں پن بجلی کی پیداوارکے زبردست امکانات ہیں اورریاستی حکومتوں کو پن بجلی پروجیکٹوں میں ایک بڑارول اداکرناہوگا۔ یہ رول زمین کی حصولی اور لوگوں کو دوبارہ بسانے نیز بازآبادکاری کے ذریعہ اداکیاجائے گا۔ انھوں نے علاقے میں پن بجلی کی ترقی کے لئے مکمل امداد کا یقین دلایااورتمام ساجھیداروں سے اپیل کی کہ وہ قریبی تال میل کے ذریعہ کام کریں تاکہ پن بجلی کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ بروئے کارلایاجاسکے ۔ پنجاب اورہماچل پردیش میں پن بجلی پروجیکٹوں کی ترقی  نے ان ریاستوں کی خوشحالی میں ایک بڑا کردار اداکیاہے ۔ اسی طرح شمال مشرقی ریاستیں ترقی یافتہ ہائیڈروپروجیکٹوں سے طویل المدتی فائدے حاصل کرسکتی ہیں ۔

میٹنگ کے دوران وزیرموصوف نے شمال مشرقی ریاستوں میں جاری بجلی سیکٹرکی مختلف اسکیمو ں اورپروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ ان میں مربوط بجلی ترقیاتی اسکیم ( آئی پی ڈی ایس ) ، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ( ڈی ڈی یو جی جے وائی ) ، پردھان منتری سہج بجلی ہرگھریوجنا ( سوبھاگیہ ) اور آر۔ اے پی ڈی آرپی شامل ہیں ۔ انھوں نے خامیوں کو نوٹ کیا اورمتعلقہ ایجنسیوں پرزوردیاکہ وہ التوأمیں پڑے ہوئے کام کومکمل کریں انھوں نے ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ قانونی منظوری حاصل کرنے میں ضروری مدد فراہم کرے ۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اس علاقے کے لئے آئی پی ڈی ایس کے تحت 1797.43کروڑروپے کے نئے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے ۔  وزیرموصوف نے اسکیموں اورپروجیکٹوں پرعملدرآمد میں تعاون کے لئے ریاستوں کا شکریہ اداکیااوراس سلسلے میں مستقبل میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پرحکومت اروناچل پردیش اور این ایچ پی سی لمیٹڈ کے درمیان سوبن سیری لوور ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ سے دوہزارمیگاواٹ بجلی کی فراہمی کے ایک خریداری سمجھوتے پردستخط بھی کئے گئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More