38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایس ایس، این سی سی جیسی رضاکار خدمات، اسکولوں میں بچوں کیلئے لازمی بنایا جانا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسکول کے بچوں کے لئے این ایس ایس، این سی سی جیسی رضاکار خدمات میں شامل ہونے کو قانونی طو رپر لازمی بنا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی ٹریننگ طلبہ میں یکتائی، ہمدردی اور رحمدلی کے جذبات پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور وہ مستقبل کی ضرورتوں کے تئیں حساس رہیں گے۔

نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں کے ساتھ جنہوں نے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لیا تھا، بات چیت کرتے ہوئےجناب نائیڈو نے چھوٹی عمر میں سماجی خدمات اپنانے کے لئے ان کے جوش اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایسا کر کے آپ نے مہاتما گاندھی کےنظریات کو اپنایا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ دوسروں کی خدمت کر نا،  سکون حاصل کرنے کا بہترین راستہ ہے’’۔

یہ کہتے ہوئے کہ پریشان حال لوگوں کی خدمت کرنا صحیح دیش بھکتی اور صحیح حب الوطنی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ سے چھوٹی عمر سے ہی سماجی خدمت کی عادت ڈالنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل بہتر مستقبل کے لئے فطرت سے پیار کرتی ہے اور اس کے ساتھ رہتی ہے۔

جناب نائیڈو نے سووچھ بھارت جیسے پروگراموں میں  سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے اور راحت رسانی سامان یکجا کر کے سیلاب جیسے قدرتی آفات کے دوران عوام کی خدمت کے لئے این ایس ایس رضاکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ہندوستان کے ‘‘شیئر اینڈ کیئر’’فلسفے کو ثابت کرتی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ فیصلہ سازی اور ترقی  میں نوجوانوں کی شرکت ، ملک کی ترقی کے لئے لاز م ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے  ان  رضاکاروں سے سماجی تبدیلی، اقتصادی ترقی،  اور تکنیکی اختراع پردازی کا ایجنٹ بننے کے لئے کہا۔

جناب نائیڈو نے ان رضاکاروں کو اپنی رہائش گاہ دکھائی، جس میں بیڈمنٹن کورٹ شامل تھا اور نوجوانوں کے لئے  جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت  اورکھانے پینے کے صحت مند طریقے اپنانے کے لئے کہا تاکہ  طرز زندگی سے متعلق امراض سے بچاؤ کیا جا سکے۔

پورے ملک سے آئے 200سے زائد نیشنل سروس اسکیم  (این ایس ایس) کے رضاکاروں نے آج یہاں نائب صدر جمہوریہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ بات چیت این ایس ایس کےایک ماہ کے یوم جمہوریہ پریڈ  کیمپ کا حصہ ہے، جس میں انہیں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے کے علاوہ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات اور بات چیت کا موقع  ملتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More