37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر فورس کے کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران وزیر دفاع ارون جیٹلی کا ہندستانی فضائیہ کے کمانڈروں کے ساتھ کا تبادلہ خیال

Hon'ble RM'S interaction with IAF Commanders during Air Force Commanders' Conference
Urdu News

نئی دہلی، اپریل  /  وزیر دفاع  جناب  ارون جیٹلی نے نئی دہلی میں فضائیہ کے ہیڈکوارٹر (وایو بھون) میں دو سال میں ہونے والی  ایئرفورس کے کمانڈروں کی کانفرنس  کا افتتاح کیا۔ ہندستانی فضائیہ کے  سربراہ  ایئر چیف  مارشل  بی ایس  دھنوا نے وزیر دفاع  جناب ارون جیٹلی  ، دفاع کے سکریٹری  جی موہن کمار او ر سکریٹری  (ڈیفنس پروڈکشن)  اے کے گپتا کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ایئرفورس کے کمانڈروں کا جناب  ارون جیٹلی سے تعارف بھی کرایا۔  فضائیہ  کے سربراہ  نے دفاع کو ہندستانی فضائیہ  کے آپریشنل  اسٹیٹس  او ر بنیادی  ڈھانچے کی ترقی  میں پیش رفت کے بار ے میں    جانکاری دی۔ انہوں نے   فضائیہ کی آپریشنل  تیاریوں کو برقرار رکھنے کی سمت میں طیارہ کی کارکردگی  صلاحیت بڑھانے کے لئے گئی  کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حال ہی میں دوست ملکوں کے ساتھ  آئی اے ایف کی بین الاقوامی  مشقوں کے دوران حصولیابیوں کا بھی احاطہ کیا۔

 وزیر دفاع   نے دنیا میں  تیزی سے بدلتی ہوئی  جغرافیائی  سیاسی  صورتحال کی وجہ سے دفاعی افواج کو درپیش  چیلنجوں کے بار ے میں  تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ملک کے اندر  اور ملک کے باہر آفات کے دوران راحت فراہم کرنے اور انسانی  ہمدردی  کی سمت میں کی گئی کارروائیوں اور  مختلف فوجی مشقیں  کامیابی  سے انجام دینے پر آئی اے ایف  کی ستائش کی۔

 تین روزہ کانفرنس  کے دوران   ہندستانی فضائیہ کی سینئر لیڈر شپ کمبوٹ یعنی لڑنے کی صلاحیت  بڑھانے، انسانی وسائل اور بنیادی  ڈھانچے کی ترقی سے متعلق  معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More