31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں مہاراشٹر اور یو پی کے لیے آج وشاکھاپٹنم اور بوکارو سے رقیق طبی آکسیجن لے جانے کی تیار کر رہی ہے

English News

نئی دہلی، بھارتی ریلوے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے آکسیجن ایکسپریس چلا رہا ہے۔

رقیق طبی آکسیجن کے ٹینکرز والی پہلی آکسیجن ایکسپریس وشاکھاپٹنم سے آج رات ممبئی سے شروع ہو رہی ہے۔ وشاکھاپٹنم میں ایل ایم او سے بھرے ہوئے ٹینکرز بھارتی ریلویز کی رو – رو سروس کے ذریعے پہنچائے جا رہےہیں۔

ایک اور آکسیجن ایکسپریس نے وارانسی کے راستے لکھنؤ سے بوکارو تک کا سفر شروع کیا۔ اس سفر کا مقصد اتر پردیش میں طبی آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ ٹرین چلانے کے لیے  ماحول کے لیے سازگار یک راہداری لکھنؤ سے وارانسی کے درمیان تیار کی گئی ہے۔ 4 گھنٹہ 20 منٹ کے سفر کے لیے 270 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا جس میں 62.35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے  گاڑی چلائی جائے گی۔

ریل گاڑیوں کے ذریعے آکسیجن کا ٹرانسپورٹیشن  لمبے راستے کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ کی بنسبت زیادہ تیز رفتار ہے۔ ریل گاڑیاں ایک دن میں 24 گھنٹے چل سکتی ہیں۔ لیکن ٹرک ڈرائیوروں کو راستے میں رکنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ویگن سے ٹینکر رکھنے اور اتارنے میں سہولت دینے کے لیے ایک ڈھلان والے راستے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سڑک پر بنے ہوئے پلوں کی اونچائی کی پابندیوں کی وجہ سے اور اوپر لگے ہوئے آلات کی وجہ سے ایسےٹی 1618  سڑک ٹینکروں کو چلانے کے لائق پایا گیا  جن پر ویگن رکھے جا سکیں، جن کی اونچائی 1290 ایم ایم ہو۔

ریلوے کے محکمے نے پچھلے سال  لاک ڈاؤن کے دوران بھی لازمی اشیاء کی سپلائی برقرار رکھی اور سپلائی چین کو بھی برقرار رکھا۔ نیز ہنگامی صورتحال میں قوم کی خدمات جاری رکھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More