33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آزدانہ اور غیر جانبدار ڈائریکٹر کارپوریٹ کمپنیوں میں نگراں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پی پی چودھری

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔قانون و انصاف اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرمملکت، جناب پی پی چودھری نے کہا ہے کہ آزاد اور غیرجانبدار ڈائریکٹس کارپوریٹ کمپنیوں کے نگراں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جناب چودھری نے آج پبلک سیکٹر بنکوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس کے غیرجانبدار ڈائریکٹروں کے لئے دو روزہ اور نٹیشن پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا یہ خطاب ہریانہ کے ضلع گروگرام میں مانیسر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ امور کے کیمپس میں ہوا۔

پی ایس بی ایس اور پی ایس یو ایس کے نو مقرر کردہ غیر جانبدار ڈائریکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ مختلف شعبوں کی بنیاد پر مستقبل طور پر غیرجانبدار اور آزاد ڈائریکٹروں کے لئے اس طرح کے اورنٹیشن پروگراموں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔جس کے نتیجے میں بہتر جواب دہی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بڑے معاشی بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے آئی آئی سی اے کا رو ل کافی اہم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آزاد اور غیر جانبدار ڈائریکٹرس شفافیت اور اعتبار کے ساتھ ساتھ متوازن سوچ فراہم کرتے ہیں۔ غیر جانبدار ڈائریکٹروں کے دو سب سے اہم کام کاج صلاح مشورہ اور نگرانی کی صلاحیت  ہے۔ وہ انتہائی منظم ڈھنگ سے اندرونی مالی کنٹرول کی نگرانی کرتے ہیں اور جناب چودھری نے کانفرنس کا اہتمام کرنے کے پیچھے جذبے کی تعریف کی۔ جس کا مقصد آزاد ڈائریکٹرس کی صلاحیت کافروغ ہے۔ وہ نہایت اہم مشورہ دیتے ہیں ان کا مشورے میں اہم رول ہے تاکہ کمپنیوں میں یکجہتی اور پیشہ وارانہ رویے کو یقینی بنایاجاسکے۔ ہندوستانی کمپنیوں کے قانون 2013 کے سیکشن 150 کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آئی آئی ایس اے میں آزاد اور غیر جانبدار ڈائریکٹروں کے اعداد وشمار کو تیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

اس موقع پر جناب گوپال کرشن نے کہا کہ آزاد ڈائریکٹرس ایک کمپنی کے بورڈ کے لئے گونا گوں شعبوں میں اپنے تجربات پیش کرتے ہیں۔ البتہ  اس طرح کی صلاحیت سازی کےفروغ کے پروگراموں کے ذریعے مناسب معلومات اور ہنر مندی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آز اد ڈائریکٹرس کو پالیسی اور نظام قائم کرنے چاہئیں۔اس سے پہلے ایم سی اے کے جوائنٹ سکریٹری اور آئی آئی سی اے ڈی جی اور سی ای او گیانیشور کمارسنگھ نے مشیروں کے طور پر غیرجانبدار اور آزاد ڈائریکٹروں کے اہم رول کے بارے میں بات کی۔ کیونکر وہ شراکت داروں کے مفاد کا تحفظ کرتے ہیں۔ آزاد ڈائریکٹرس بورڈ کے اندر ایک ادارے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

پبلک انٹر پرائزز کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری مدھوکر گپتا نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ آزاد ڈائریکٹرس بورڈ کے موثر کام کاج میں اہم تعاون دیتے ہیں۔اس دو روزہ اورنٹیشن پروگرام میں 40 نو  مقرر کردہ آزاد ڈائریکٹروں کو تربیت دی جائے گی یہ پروگرام ایم سی اے سیبی ریپبلک انٹر پرائزز بی ایس ای سی آئی آئی، آئی ایف سی۔ ورلڈ بینک ، یو این گلوبل کا مپیکٹ نیٹ ورک، جی آر آئی، انٹر نیشنل رپورٹنگی کونسل، کارپوریٹ سیکٹر، بینک و میڈیا اور تعلیمی اداروں کے تربیت دینے والوں اور ماہر مقررین کی موجودگی میں ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More