27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کی ریاستی پولیس فورسز کی جدیدکاری سے متعلق پروگراموں کو ترجیح دینے کی ریاستوں سے درخواست

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ نئے دور کی سائبر جنگ اور نئے دشمنوں کا مقابلہ صرف علم کی طاقت سے کیا جاسکتا ہے۔ وہ آج یہاں بیورو آف پولیس سرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو او ر دیگر معززین اس موقع پر موجود  تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہزاروں میل دور انٹرنیٹ پر کام کرنے والے ہیکروں کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں کے تئیں آگاہ کیا اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے حملوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کو تیار رہنے کو کہا ۔ انہوں نے بی پی آر اینڈ ڈی سے کہا کہ وہ نئے دور میں قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نبردآزما ہون کیلئے پولیس نظام میں بہترین طور طریقوں، پالیسیوں اور طریقہ کار کو فروغ دیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت  نے سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے پولیس کے ذریعے کی جانےو الی کارروائی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبر اسپیس میں  نئے دشمنوں سے لڑنے کیلئے کسی اکیلی محفوظ سمجھی جانے والی سرکاری ایجنسی میں سیٹ اپ  کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کو جدید نوعیت کی جنگ کے خطرات سمیت مستقبل کے چیلنجوں  سے نمٹنے کیلئے  ایک مشترکہ میکانزم وضع کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سبھی پولیس فورس کو اپنے آپ کو سائبر فورنسک تکنیکوں اور معلومات سے لیس کرنا چاہئے تاکہ وہ سائبر حملے کا دفاع کرسکیں یا سائبر جرائم کی جانچ پڑتال کرسکیں۔

اپنی تقریر میں جناب کرن رجیجو نے پولیس دستوں کی جدیدکاری کے  پروگراموں پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوہاٹی میں 30 نومبر 2014 کو پولیس کے ڈائرکٹر جنرلوں / انسپکٹر جنرلوں کی  پہلی  کُل ہند کانفرنس سے اپنے پہلے خطاب میں اسمارٹ (ایس ایم اے آر ٹی) پولیسنگ سے متعلق پانچ نکاتی   کنسیپٹ کا آغاز کیا۔ یہ کنسیپٹ ہے اسٹرکٹ بٹ آلسو سینسیٹیو، ماڈرن اینڈ موبیلیٹی ، الرٹ اینڈ اکاؤنٹیبل، ری لائبل اینڈ ریسپانسیو،  ٹیکنو سیوی اینڈ ٹرینڈ، یعنی سخت لیکن حساس بھی، جدید اور متحرک ، مستعد اور جوابدہ، بھروسے مند اور کارروائی کرنے والی، ٹیکنالوجی کی شائق اور تربیت یافتہ ۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ایک مکمل اسمارٹ پولیسنگ نظام کیلئے پولیس تنظیموں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق پولیس دستوں کی جدیدکاری (ایم پی ایف)  کے پروگراموں کو ریاستوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ جناب رجیجو نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس دستوں کی جدیدکاری کی اسکیم کو ترجیح دیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی ریاستیں ریاستی  پولیس دستوں کی  جدیدکاری پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں صورتحال کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

پولیس کے مؤثر اور لوگوں کے قریب ہونے کی بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ  آپ کتنی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں لوگوں کی توقعات اور زیادہ رہتی ہیں۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر اے پی مہیشوری نے کہا کہ بی پی آر اینڈ ڈی ڈرونز (یو اے وی)کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کی تیاری اور ملک میں پولیسنگ معیارات کے تعین پر کام کررہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کے اسٹیشن ہاؤس افسروں (ایس ایچ او) کی پہلی قومی کانفرنس جلد ہی منعقد ہوگی۔

اس موقع پرنائب صدر جمہوریہ نے بی پی آر اینڈ ڈی  سے  متعلق ایک کافی ٹیبل بُک اور ویڈیو سی ڈی کا اجراء کیا۔  وزارت داخلہ ، بی پی آر اینڈ ڈی ، پولیس دستوں اور مرکزی  پولیس تنظیموں  کے سینئر افسران تقریب کے دوران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More