30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ایئر فورس کی مینٹیننس کمانڈ کے ایئرآفیسر کمانڈنگ انچیف ایئر مارشل آرکے ایس شیرا، اے وی ایس ایم-وی ایس ایم نے ایئرفورس اسٹیشن تغلق آباد کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی،  انڈین ایئر فورس کی مینٹیننس کمانڈ کے ایئرآفیسر کمانڈنگ انچیف ایئر مارشل آرکے ایس شیرا، اے وی ایس ایم-وی ایس ایم نے ایئرفورس وایئوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر (ریجنل)محترمہ جسپریت شیرا کے ساتھ 26 مارچ 2019 کو، مینیٹیننس کمانڈ کے تحت اہم ترین بیس رپیئرڈپو ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد کمانڈ  کا تین روزہ دورہ شروع کیا۔ایئرکموڈورایئر آفیسر کمانڈنگ (اے او سی) ، ایئرفورس اسٹیشن تغلق آباد ، ایئرکموڈور آر ایل نارائنن نے ایئرفورس وائیوویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر (ایل) محترمہ آر راجیہ لکشمی نارائنن کے ساتھ ایئرمارشل آرکے ایس شیرا کا خیرمقدم کیا۔

 اس موقع پر ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا رپیئر ڈپو کے کلیدی عملے سے ایئرمارشل موصوف کا تعارف کرایا گیا۔ ایئر مارشل آر کے ایس شیرا نے اس ڈپو کے پروڈکشن ونگس ، کیلی بریشن فیسلیٹیز، لاگسٹکس سائٹس، لاجریونٹ اور دیگراہم تنصیبات کا معائنہ کیا۔ ایئرمارشل موصوف نے ڈپو کے عملے سے گفتگو کے دوران فیلڈ یونٹوں کی عملی تیاری اور مستعدی کے تعلق سے فضائی و دفاعی سازوسامان کی تیاری میں ، عملے کی اس کی عہدبستگی، مقصدیت کے احساس اور معیاری کام کی ستائش کی۔اس کے ساتھ ہی ایئرمارشل آرکے ایس شیرا نے  ملک میں دفاعی فضائی سازوسامان کی تیاری پر زور دیا، تاکہ معیاری اور بھروسے مند مصنوعات کی تیاری کو یقینی بنائے جانے کے ساتھ ساتھ خود کفالتی کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس موقع پر ایئرفورس وائیوزویلفیئر ایسوسی ایشن(ریجنل) کی صدر کا، ایئرفورس وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (لوکل)تغلق آباد  کی خواتین نے انتہائی گرمجوش خیرمقدم کیا۔ محترمہ جسپریت شیرا نے ایئرفورس وائیوزویلفیئر ایسوسی ایشن(لوکل) کے ذریعے چلائے جانے والے ایس ایم سی، پلے اسکول اور دیگر اداروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ان تمام کوششوں میں ان خواتین کی سچی لگن اور نیک نیت کوششوں کے لیے کھل کر ستائش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More