27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیاں اپنانے کی ضرورت پر زور ، نئی ڈرون پالیسی جلد نافذ کی جائے گی : راج ناتھ سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے  قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ  نئی ٹیکنالوجیاں اپنائیں تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور  وہ اندرون ملک سلامتی  کے لئے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان برسوں سے سلامتی اور دہشت گردی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے بہت سے حساس علاقے ہیں جو مختلف خطرات سے دو چار ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ آج یہاں بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں   کی وزارت کے اشتراک سے پی ایچ ڈی چیمبر س آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے منعقد کر دہ تین روزہ دفاع اور اندرون ملک سلامتی پر مشتمل نمائش اور کانفرنس 2018 کا افتتاح کر رہے تھے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت جلد ہی ایک نئی ڈرون پالیسی نافذ کرے گی۔ جس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا جس میں  ڈرونس کے استعمال پر جامع  ضابطے شامل ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ ڈرونس کو تیزی سے ہندوستان کے سکیورٹی ادارے میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ حساس اور انتہائی حساس علاقوں کی نگرانی کی جا سکے جن کی سلامتی خطرے میں ہے۔ ان میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں گھنے جنگلات بھی شامل ہیں جہاں جسمانی نگرانی انتہائی مشکل ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ٹیکنالوجی کی جدید کاری اور اسے بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا تاکہ جموں و کشمیر ،گجرات اور آسام میں دہشت گردی متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے اور انہیں روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ  جموں خطےمیں جلد ہی ایک نئی تکنیکی سولوشن سہولت قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسیز  دنیا کی ایک سب سے طویل سرحد کی نگہبانی کر رہی ہے جو 7500 کلو میٹر سے زیادہ  ہے۔ اس میں سے تقریباً 900 کلو میٹر طویل سرحد کے لئے جسمانی بیریئر ممکن نہیں  ہے ۔ اور اس طرح کی ایک طویل  غیر فزیکل سرحد  کے تحفظ کے لئے ہم کو لیزر ،راڈار اور دیگر طریقوں پر مبنی  جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں سائبر جرائم سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم کو جدید ٹیکنالوجیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزارت داخلہ نے داخلی امور کی  وزارت میں ایک مخصوص ڈویژن قائم کیا ہے۔

اندرون ملک سلامتی میں  نجی  سرکاری شراکت داری کو ایک مثالی کوشش بتاتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  ہوم لینڈ سیکورٹی مینوفیکچررس کے لئے موجودہ صنعتی لائسنسنگ پالیسی سے متعلق معاملات وزارت داخلہ اور کامرس کی وزارت کے درمیان صلاح و مشورے سے جلد ہی طے کئے جائیں گے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ  نیم فوجی دستوں کے سربراہوں کے مالی  اختیارات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ خریداری کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے ۔

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رائے بھٹناگر نے اپنے خطاب میں ایک تفصیلی پر زنٹیشن دیا کہ کس طرح میم فوجی دستوں ، ملکوں کو اور اس کے مستقبل کی خرورتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں اور سکورٹی کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

تین روزہ کانفرنس کے دوران بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے  سیگمینٹ کی طرف سے مخصوص شراکت داری کے ساتھ اندرون ملک سلامتی اور دفاعی جدید کاری سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس نمائش کا اہتمام پہلی مرتبہ کیا جا ر ہا ہے تاکہ   دفاع کے مختلف فریقوں (سیگمینٹ ) کے سرکردہ پالیسی ساز وں   کو اس بات کے لئے آمادہ کیا   جا سکے کہ وہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دفاعی پیداوار اور خریداری میں حصہ لے سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More