33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے این ڈی اے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، اقلیتی امور کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت کے گزشتہ تین سال اعتماد ، عہدبستگی اور کردار کے سال رہے ہیں۔ اپنے پانی پت کےدورے کےدوران جناب نقوی نے آج صفائی ستھرائی مہم، اقلیتوں کی کانفرنس وِچار بیٹھک سمیت مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ جناب نقوی نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے حکومت کے کارناموں اور حصولیابیوں کےبارے میں مطلع کیا۔

جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تین سال کےدوران غریب کنبوں کو دوکروڑسےزیادہ مفت گھریلو ایل پی جی کنکشن دیئےگئےاور ایک کروڑسےزیادہ لوگوں نے اپنی سبسڈی واپس کر دی ہے۔ جناب نقوی نے کہاکہ تین سال میں 26کروڑسےزیادہ لوگوں کے جن دھن اکاؤنٹ یعنی کھاتے کھولےگئے۔ 13کروڑسےزیادہ لوگوں کو مختلف سماجی سکیورٹی اسکیموں میں شامل کیاگیا۔ راست فائدے کی منتقلی کے ذریعے عوامی رقم کا تقریبا 50 کروڑ روپیہ بچایا گیا، جس نے بچولئے کا خاتمہ کیا۔ 3لاکھ کروڑروپے مالیت کے گارنٹی لئے بغیر قرض فراہم کرکے 7کروڑ45 لاکھ روزگارکےمواقع فراہم کئے گئے۔ 70فیصد مستفدین عورتیں اورایس سی ایس ٹی طبقوں، پسماندہ ذاتوں اور اقلیتوں سے تعلق رکھنےوالے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہے۔ 17-2016کےدوران 2کروڑسےزیادہ بیت الخلاء تعمیر کئےگئے۔ میک ان انڈیا مہم کےتحت الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ایک لاکھ43ہزارکروڑروپے مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اقلیتی امور کی وزارت کی حصولیابیوں کےبارے میں لوگوں کو مطلع کرتے ہوئےجناب نقوی نے کہا کہ 3سال میں مودی حکومت خوش کئے بغیر پالیسی کے تحت لوگوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ 3-ای ایجوکیشن، روزگار اور تفویض اختیارات پر ہے۔ 2لاکھ سے زیادہ عورتوں کو نئی روشنی کے تحت، لیڈرشپ تربیت فراہم کی گئی۔ اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں 2017میں تقریباً 10سال کے بعداضافہ کیاگیا۔ یہ 3827.25کروڑروپےسے بڑھا کر 4195کروڑروپےکیاگیا۔

اقلیتی امور کی وزارت کے کارناموں میں جو چیزیں شامل ہیں، ان میں ایک کروڑ82لاکھ طلباء کو 4740 کروڑروپے مالیت کی اسکالرشپ بیگم حضرت محل اسکالرشپ کےتحت ایک لاکھ 38ہزار 426 طالبات کیلئے 166کروڑروپے کی اسکالرشپ شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ تقریبا 40 فیصد خواتین سمیت 5لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کا روزگار سے جڑی مختلف ہنرمندی کی تربیت کےتحت احاطہ کیاگیا۔ 33ڈگری کالجوں کا قیام ، 223 کثیر مقصدی سدبھاؤمنڈپ اور گزشتہ چھ سال میں 18 گروکل طرز کے رہائشی اسکول سالانہ حج کوٹے میں خاطرخواہ اضافہ بھی حکومت کی حصولیابیوں میں شامل ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ تعلیم کیلئے تحریک تعلیم کی مہم شروع کرنا ملک بھر کے ماسٹر دستکاروں کو مارکیٹ کےمواقع فراہم کرنے کیلئے ہنرہاٹ کا اہتمام اور تمام ریاستوں میں ہنر ہب کا قیام ، استاد سمان سماگم کا اہتمام، بین الاقوامی سطح کے 5 تعلیمی اداروں کا قیام، اقلیتی غلبے والے علاقوں میں 100 گروکل نوودے طرز کے اسکولوں کا قیام اور سمندر کے راستے عازمین حج کو بھیجنے کیلئے متبادل بھی ہمارے اقدام ہوں گے، جو آئندہ مہینوں میں اٹھائے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More