35.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ گرام پہل کی توسیع کے لئے راشٹرپتی بھون میں میٹنگ کا انعقاد

Meeting Held at Rashtrapati Bhavan Regarding Expansion of Smartgram Initiative from 5 to 100 Villages
Urdu News

نئی دہلی،  دو جولائی 2016 کو ہریانہ کے پانچ گاؤں  تجنا گھر، دھولہ، علی پور، ہرچند پور اور روجکامیو سے صدر جمہوریہ ہند، جناب پرنب مکھرجی کے ہاتھوں راشٹرپتی بھون کی پہل ’اسمارٹ گرام ‘کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔ یکم مئی 2017 کو فیصلہ لیا گیا کہ اسمارٹ گرام پہل کی توسیع ہریانہ کے منتخب پانچ گاؤں کے قریبی 100 گاؤں تک کی جائے  گی۔

اسمارٹ گاؤں پہل کے تحت راشٹرپتی بھون کے اندر سوگاؤں کے لوگوں کے نمائندوں کے ساتھ آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا اور صدر جمہوریہ ہند کی سکریٹری محترمہ اومیتا پال کے ذریعہ اسمارٹ گرام پہل کی توسیع کےلئے شراکت داروں کو منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد شرکائے میٹنگ کو اس پہل کے بارے میں واقف کرانا اور ان گاؤں میں متعدد پروگراموں کے نفاذ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اسمارٹ گرام پہل کے تحت ہریانہ کے منتخب پانچ گاؤں میں زراعت ، ہنرمندی کے فروغ، توانائی، تعلیم، صحت، روزگار اور تجارت و کاروبار کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں متعدد پروجیکٹوں کو لایا گیا ہے۔ اس پہل سے قرب جوار میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا ہے لہذا پہلے منتخب پانچ گاؤں سے متصل خطے کے 95 مزید گاؤں کو اس پہل میں شامل کیاگیا ہے۔ اس طرح اسمارٹ گرام پہل کے تحت منتخب کل گاؤں کی تعداد اب  100 ہوگئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More