36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش کو ’اتم پردیش‘ میں تبدیل کرنا ہوگا:اترپردیش دیوس کے موقع پر نائب صدرجمہوریہ کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اترپردیش ریاست کو ترقی اور فلاح وبہبود کے زمرے میں’ اُتم پردیش‘ میں تبدیل کیا جانا چاہئے۔ وہ آج اترپردیش کے لکھنؤ میں اترپردیش دیوس کے موقع پر لکھنؤ اُتسو سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر جناب رام نائک، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش جدوجہد آزاد میں بڑا تعاون کرنے والی ریاست رہی ہے اور ویر رانی، رانی لکشمی بائی جیسی عظیم ہستیوں کو یاد کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرزمین  1857 میں امر کرانتی کاری منگل پانڈے اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی گواہ رہی ہے۔ شہید رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان، مہامنا مدن موہن مالویہ، گوبند ولبھ پنتھ، لال بہادر شاستری، جواہر لال نہرو، آچاریہ نریندردیو اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپئی جیسے عظیم شخصیات کا تعلق اترپردیش سے ہی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حکومت ہند کی مالی پالیسی، اسٹینڈاپ انڈیا، پی ایم  ایف جی پی، وزیراعلیٰ کی یووا سوروزگار یوجنا اور وشواکرما شرم سمان یوجنا جیسی پالیسیوں کے ذریعے نئی صنعت کاری اور خود روزگار کی ہمت افزائی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کی ’’کاروبار میں آسانی‘‘ کی فہرست میں ریاست کا 15واں مقام ہے اور امید ہے کہ یہ آنے والے برسوں میں اور زیادہ بہتر ہوگی۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش اُتسو کے مقاصد میں سے ایک  ادبی، فنی اور دستکاری کی مالا مال تہذیبی ثقافت کو پیش کرنا اور فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں سیاحت کے ذریعے غریبی ختم کرنے اور روزگار پیدا کرنے کا تجربہ دوسری ریاستوں کے لئے بھی مفید ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More