30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اب تک222.30 لاکھ ہیکیٹر پر خریف کی فصل کی بوائی

Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔ ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق 30جون2017 تک خریف کی فصل کی بوائی کل222.30لاکھ ہیکٹیر پر کی جاچکی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اس وقت تک187.03 لاکھ ہیکیٹر پر بوائی کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دھان کی بوائی38.93 لاکھ ہیکیٹر آراضی پر، دالوں کی بوائی18.80 لاکھ ہیکیٹر پر، موٹے اناج کی بوائی38.12 لاکھ ہیکیٹر پر، گنے کی بوائی47.52 لاکھ ہیکیٹر پر اور کپاس کی بوائی46.10 لاکھ ہیکیٹر پر کی جاچکی ہے۔

اب تک جتنے رقبے پر بوائی کی گئی ہے اور گزشتہ سال اسی مدت میں جتنے رقبے پر بوائی کی گئی تھی،اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

لاکھ ہیکیٹر

فصل 2017-18 میں بوائی کا رقبہ 2016-17 میں بوائی کا رقبہ
چاول 38.93 39.08
دالیں 18.80 13.04
موٹے اناج 38.12 35.41
تلہن 25.90 28.35
گنا 47.52 44.82
جوٹ اور میستا 6.93 7.25
کپاس 46.10 19.07
میزان 222.30 187.03

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More