36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر کی لکھنؤ یونیورسٹی کی 60ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت

Urdu News

 نئی دہلی۔09؛ اتر پردیش کے گورنر جناب رام نائک اور مرکزی  وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج لکھنؤ میں لکھنؤ یونیورسٹی کی 60ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب رام نائک نے عالمی مقابلہ  کے پیش نظر  تعلیم کے معیار کی بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے سماج کے فائدے کے لیے یونیورسٹیوں میں تحقیق کرنے کی بھی درخواست کی۔

اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر تقریر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے ملک کے انتظامی اور سیاسی نظام میں سرگرمی سے حصہ لینے کی درخواست کی۔ ہندوستان ثقافت اور ادب کا ضامن ہے، اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے کہا کہ ملک کی تعمیر میں وہ اپنے علم کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو صرف اکیڈمک تعلیم ہی نہیں بلکہ طالب علموں کو علم کی قدر اور اخلاقیات کا بھی درس دینا چاہیے، تاکہ ان کے کیریکٹر کو بہتر بنایا جا سکے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے 159 طالبات سمیت 152 طلبہ کو ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقعے پر یونیورسٹی نے راج ناتھ سنگھ کو ڈاکٹریٹ آف سائنس کی اعزازی ڈگری عطا کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More