38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالیاتی کمیشن 23 سے 26 جون، 2019 تک کرناٹک کا دورہ کرے گا

Urdu News

نئی دلّی، 15 واں مالیاتی کمیشن، چیئر مین جناب این کے سنگھ کی قیادت میں 23 سے 26 جون، 2019 تک ریاست کرناٹک کا دورہ کرے گا۔ یہ 22 ویں ریاست ہو گی، جس کا دورہ  مذکورہ کمیشن کرے گا۔

 اپنے دورے کے حصے کے طور پر کمیشن کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب ایچ ڈی کمارا سوامی اور ان کی کابینہ کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ ریاستی حکومت کے سینئر افسران سے ملاقات کرے گا۔ کمیشن ریاست کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے بھی ملا قات کرے گا۔ کرناٹک کی دیہی لوکل باڈی اور شہری لوکل باڈی کے نمائندگان کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ سینئر ماہرین اقتصادیات اور دیگر آئی ٹی ماہرین سمیت جناب نندن نلیکانی سے ڈیجیٹل اقتصادیات، اور ڈی بی ٹی، پی ایف ایم ایس کے فروغ دینے کے لئے ترغیبات کی بنیاد پر ممکنہ کارکردگی پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ کمیشن، ریاست کرناٹک کے تجارت و صنعت کے نمائندگان کے ساتھ بھی ایک میٹنگ منعقد کرے گا۔

  کرناٹک میں اپنے قیام کے دوران کمیشن، کرناٹک میں قدرتی آفات کی نگرانی کے مرکز یعنی کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) کا بھی دورہ کرے گا۔ کے ایس این ڈی ایم سی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے انتظامات اور نگرانی سے متعلق اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر ہے اور ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔

 بنگلور شہر کو در پیش اہم مسائل میں اہم ایک مسئلہ اس کے ٹریفک کے انتظام کا ہے۔ اس لئے ان مسائل کو سمجھنے کو حل تلاش کرنے کے لئے بنگلور سٹی ٹریفک مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

   مالیاتی کمیشن بوش ایکسپیرینس سینٹر کا بھی دورہ کرے گا۔ بوش بنگلور میں قدیم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک منفرد اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپیرینس سینٹر کھولا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More