تعمیراتی مزدوروں کا بی او سی ڈبلیو بورڈ میں لازماً رجسٹریشن کرایاجائے: کیشو پرساد موریہ
اتر پردیش کےنائب وزیر اعلیٰ جناب کیشوپرساد موریہ نے محکمۂ دیہی ترقیات کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تعمیراتی مزدوروں کا بی او سی ڈبلیو بورڈ میں رجسٹریشن لازماً کرایا جائے۔
نائب وزیراعلیٰ نے ہدایات کے ضمن میں وی بی-جی رام جی اسکیم کے تحت 90دنوں کا کام پورا کر چکے مزدوروں کا عماعت اور دیگر تعمیراتی کاریگر بہبودی بورڈ(بی او سی ڈبلیو بورڈ) میں رجسٹریشن کرایا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد مزدوروں کو بورڈ کے ذریعہ چلائی جا رہی 17 قسم کی متعدد فلاحی اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ریاست میںا ب تک 17.32لاکھ مزدوروں کا بی او سی ڈبلیو بورڈ میں رجسٹریشن کرایا جا چکا ہے۔
انہونے ہدایت دی کہ ترقی یافتہ بھارت-جی رام جی کے تحت جن مزدوروں نے 90 دن کا کام کیا ہے، انہیں بی او سی ڈبلیو بورڈ میں رجسٹرڈ کرنے کی کارروائی مسلسل کی جائے اور اس بورڈ میں رجسٹرڈ مزدوروں کو مکتوب کے توسط سے یہ مطلع کرانے کی کارروائی کی جائے کہ انہیں محکمۂ محنت کی کن-کن اسکیموں کا کیا-کیا فائدہ حاصل یامنظور ہے، تاکہ اس کی معلومات حاصل کر وہ ان اسکیموں کا فائدہ حاصل کر سکیں۔
نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے سبھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ مزدوروں کو اترپردیش بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ویلفیئر بورڈ(عمارت اور دیگر تعمیراتی ملازم بہبودی بورڈ) پورٹل پر لازماً رجسٹریشن کرانے کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم دیہی سڑک اسکیم کے تحت تعمیراتی کاموں میں لگے سبھی ملازمین اترپردیش بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ویلفیئر بورڈ (عمارت اور دیگر تعمیراتی ملازم بہبودی بورڈ) پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہے، جس سے ویلفیئر بورڈ کے بندوبستوں کے مطابق مزدوروں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ تعمیراتی کاموں کے تمام بلوں سے ایک فیصد کی رقم کی کٹوتی کرتے ہوئے لیبر سیس کے طور پر مزدوروں کے ویلفیئر فنڈ میں جمع کیا جا تا ہے، مزدوروں کے رجسٹرڈ ہونے پر ویلفیئر کے مدوں کا فائدہ مزدوروں کو حاصل ہوتا ہے۔ چلائی جا رہی اسکیموں کا فائدہ ہمیں ہر حال میں مزدوروں کو دلانا ہی ہے۔




