23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ نوجوانوں کے امور (نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کی وزارت)

Urdu News

نئی دہلی، نوجوان جو آبادی کے انتہائی فعال اور سرگرم گروپ  کی نمائندگی کرتے ہیں ، ان میں  زیر تبصرہ سال کے دوران نوجوانوں کے امور کھیل کود کی وزارت کےمحکمہ نوجوانوں کے امور کے راشٹریہ یووا سشکتی کرن  کاریہ کرم   (آر وائی ایس کے )کے ذریعہ نئی امیدیں پیدا کی گئی ہیں۔   نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے ذریعہ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں قومی تعمیر   میں نوجوانوں کی شراکت بڑھی ہے۔

نوجوانوں کے امور کے  محکمے کی اسکیم کی تشکیل نو 

محکمے کی اسکیموں کو یکم اپریل 2016 سے 3 جامع اسکیموں میں مربوط اور ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے  جو حسب ذیل ہیں:

1۔8 اسکیموں کو نئے (امبریلا)  میں ضم کردیا گیا ہےجسے ‘‘راشٹریہ یووا سشکتی  کرن کاریہ کرم(آر وائی ایس کے)’’ کہا جاتا ہے۔

2۔نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)

3۔ راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یووتھ ڈیولپمنٹ(آر  جی این آئی  وائی ڈی)

سال19-2018 کے دوران  مذکورہ بالا اسکیموں /ذیلی اسکیموں  کے تحت اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں  جو   حسب ذیل ہیں:

1۔راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم  (آر وائی ایس کے)

الف۔ نہرو یووک کیندریہ  سنگھٹن (این وائی کے ایس)

این وائی کے ایس، نوجوانوں میں شخصیت کی تعمیر اور  انہیں قومی تعلیم  سے متعلق  سرگرمیوں میں مصروف کرنے کے لئے پورے ملک میں   1.68 لاکھ یوتھ کلبوں کے ذریعہ این وائی کے ایس میں  انرول   36.22 لاکھ نوجوان پورے ملک میں کام کررہے ہیں۔

زیر تبصرہ سال کے دوران  این وائی کے ایس کے چند اہم اقدامات /حصولیابیاں حسب ذیل ہیں:

*این وائی کے ایس رضاکاروں کے ذریعہ    8.47 لاکھ پودے لگائے گئے۔

*این وائی ایس رضاکاروں کے ذریعہ 13432 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا۔

*بنیادی پیشہ وارانہ  سافٹ اسکل پروگراموں میں  1764 تعلیمی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جس میں   51508 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*1694 یووتھ کلب  ڈیولپمنٹ  پروگراموں کا  انعقاد کیا گیا جس میں  83514 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*بلاک سطح پر 1336 اسپورٹس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 177688 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*قومی اور بین الاقوامی  اہمیت کے حامل ایام منانے کے لئے  8126 پروگراموں کاانعقاد کیا گیا جس میں  1105136 نوجوانوں نے  حصہ لیا۔

*230 ڈسٹرکٹ  یووتھ کنوونشن   کا اہتمام کیا گیا جس میں 1845024 نوجوانوں نے حصہ لیا ۔

*این وائی کے ایس کے ذریعہ پورے ملک میں 38356 مقامات پر   21 جون 2018 کو  بین الاقوامی یوم  یوگا اہتمام کیا گیا  جس میں  23.68 لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*8577 اسکولوں/کالجوں ، 7797 اسپتالوں  اور  21905 مجسموں کی صفائی  ستھرائی کے لئے115437 مقامات پر سووچھتا  پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں  1207686 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*پانی کی بچت-3.9 لاکھ   نوجوانوں کو ساتھ لے کر  13797 بیداری پروگرام چلائے گئے ،  2430 نئے آبی ذخائر بنائے گئے او  ر پانی کے  3437 وسائل کا    رکھ رکھاؤ کیا گیا۔

*اندر دھنش پروگرام- اس میں  سروس پروگراموں کی مدد سے 59961 بچوں کی ٹیکہ کاری کی گئی۔

*ہندستان میں  ڈسٹرکٹ  نہرو یووا کیندریہ   کے ذریعہ یونیٹی  پروگرام کے ذریعہ  نیشنل یونیٹی ڈے اور  رن کا  اہتمام کیا گیا جس میں 2.6 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

*مشرقی چمپارن میں سووچھتا ہی سیوا مہم –مشرقی چمپارن (بہار) ڈسٹرکٹ یووا کیندریہ کے ذریعہ 14 سمبر سے 25 ستمبر 2018 تک سووچھا ہی سیوا مہم چلائی گئی جس میں 300 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ْ اس مہم کے دوران   موتی جھیل  کے صٖفائی ، گلیوں ، ریلوے اسٹیشن اور عام مقامات کی صفائی ستھرائی جیسے مختلف سرگرمیاں    انجام دی گئیں۔

*گنگا کی صفائی- این وائی کے ایس، گنگا ندی کے کنارے  واقع گاؤں میں  صفائی  ستھرائی  کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے   گنگا کی صفائی  کے قومی مشن پر کام کررہا ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش ، بہار اور مغربی بنگال ان چار ریاستوں کے منتخب 53 بلاکوں میں  گنگا ورکشاروپن   سپتہ (شجرکاری ہفتہ) منایا گیا ۔  9 جولائی سے 15 جولائی 2018 تک گنگا کی صفائی کے قومی مشن اور محکمہ جنگلات نے  مل کر 82819 پودے لگائے۔

*ایک بھارت  سریشٹھ بھارت کے تحت  15 جوڑی ریاستوں نے بین ریاستی     یوتھ ایکسچنج  پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ، پنجاب  ، کیرالہ اور چھتیس گڑھ  ریاستوں  میں ایسے چار پروگرام مکمل ہوگئے ہیں جن میں مذکورہ ریاستوں سے 401 نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔

*راشٹریہ پوشن ابھیان پورٹل-  این وائی کے ایس ، پورے ملک میں   پوشن ابھیان   پروگرام کے  عمل درآمد میں ایک اہم حصہ دار رہا ہے۔  پوشن ماہ کے توجہ والے شعبوں جیسے  حمل کی دیکھ بھال، شادی کی صحیح  عمر، بچوں کی نگہداشت ، پیدائش  میں فرق ، ٹیکہ  کاری،  2 سال  تک بچوں کا مال کا دودھ پلانا  اور معاون خوراک اور رکھ رکھاؤ نیز گاؤں میں صفائی ستھرائی کا معقول  انتظام پر معروف  افراد کے   تبادلہ خیال  سمینار اور گوشٹی  مختلف  سرگرمیوں کا اہتمام  کیا گیا۔  علاوہ ازیں   پوشن ماہ کے توجہ والے شعبوں پر گاؤں پر خصوصی  توجہ کے ساتھ ریلیوں ، دوڑ ، پدیاترا،   سائیکل   یاترا   کا اہتمام  کیا گیا۔  اعلی سطح پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز این وائی کے  ایس کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزرات کو ان کے  شاندار کام کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔

* پروگرام پرو، 2018-  این وائی  کے ایس نے حکومت ہند کی وزارت دفاع کے ذریعہ  ملک میں  مختلف  مقامات پر 28 ستمبر 2018 سے 30 ستمبر 2018 کے دوران سرجیکل  اسٹرائیک کی  دوسری سالگرہ کے موقع پر متعدد پروگراموں اور گرمیوں کا انعقاد    کیا اور ان میں حصہ لیا۔  پورے ملک میں منعقدہ پروگراموں اور سرگرمیوں میں  1786  نوجوانوں اور این وائی  کے ایس کے حکام نے شرکت کی۔

*ہیلتھ میلہ- نہرو  یووا  کیندر یہ سنگھٹن کی مدد سے ہیلتھ کیئر  فاؤنڈیشن نے نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں 23 ستمبر 2018 کو 25 ویں پروجیکٹ ہیلتھ  میلہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس پروگرام میں این وائی کے ایس کے ایک ہزار نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں معروف  فنکاروں ، ماہرین ، ڈاکٹر اور سماجی  کارکن بھی موجود تھے۔

(ب)  بین الاقوامی  کوآپریشن:

 یہ محکمہ  ، نوجوانوں کے مابین  بین الاقوامی  تناظر میں مختلف  ممالک کے ساتھ  بین الاقوامی  یوتھ ایکسچنج  پروگرام چلاتا ہے  اور نوجوانوں کی ترقی کے سلسلہ میں  مختلف  بین الاقوامی  ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک  بھی کرتا ہے۔ زیر تبصرہ سال کے دوران  اس کی اہم  حصولیابیوں میں  سے چند حسب ذیل ہیں:

1۔ 38 رکنی  بھارتیہ یوتھ ڈیلی گیشن نے 4 سے 11 اپریل تک نیپال کا دورہ کیا۔

2۔ 50 رکنی  فلسطینی یوتھ ڈیلی گیشن   نے یکم سے 7 اکتوبر 2018 تک بھارت  کا دورہ کیا۔

3۔ 15 رکنی  کرغزستان کے یوتھ ڈیلی گیشن نے 5 سے 12 اکتوبر  2018 تک بھارت کا دورہ کیا۔

4۔ 19 رکنی بھارتیہ یوتھ ڈیلی گیشن نے یکم سے 16 اکتوبر 2018 تک تیونیشیا  کا دورہ کیا۔

5۔ 193 رکنی بھارتی یوتھ ڈیلی گیشن نے 3   سے 10 جولائی 2018 تک چین کا دورہ کیا۔

6۔ 10 رکنی  ویتنام کے یوتھ ڈیلی گیشن نے 8 سے 15 ستمبر  2018 تک بھارت کا دورہ کیا۔

7۔ 100 رکنی بنگلہ دیش یوتھ ڈیلی گیشن نے 24 مارچ سے یکم اپریل 2018 تک بھارت کا دورہ کیا۔

8۔  دو انڈین یوتھ ڈیلی گیشن نے 12 سے 18 اگست  2018 تک  وائی -20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے   ارجنٹینا کا دورہ کیا۔

9۔ 25 رکنی  بھارتیہ یوتھ  ڈیلی گیشن نے 25 جولائی سے 2 اگست 2018 تک  جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔

10۔ 18 رکنی بھارتیہ یوتھ ڈیلی گیشن نے 16 سے 20 جولائی 2018 تک برکس یوتھ سمٹ میں شرکت کےلئے  جنوبی افریقہ کا دورہ کیا۔

11۔ پانچ رکنی  بھارتیہ یوتھ ڈیلی گیشن نے دوسرے انٹرنیشنل  یوتھ ایجوکیشن اینڈ کلچرل فیسٹول میں   شرکت کےلئے  11 سے 13 اپریل 2018 تک  کمبوڈیا کا دورہ کیا۔

12۔ 27 رکنی  سری لنکا یوتھ ڈیلی گیشن نے  8 سے 15 اکتوبر 2018 تک بھارت کا دورہ کیا۔

(ج) نوجوانوں اور سن بلوغیت میں داخل ہونے والوں کی ترقی کے لئے قومی پروگرام (این پی وائی   اے ڈی)

*سن بلوغیت میں داخل ہونے والوں اور نوجوانوں کی ترقی کی غرض سے چلائی جارہی سرگرمیوں  کے لئے   سرکاری   /غیر سرکاری  اداروں کی مدد کے لئے  نوجوانوں اور سن بلوغیت میں داخل ہونے والوں  کی ترقی  کے قومی پروگرام  (این پی وائی اے ڈی)  کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت  کی دوسری اسکیموں کو    ایک  ‘‘امبریلا اسکیم’’ جسے  راشٹریہ یوا  سشکتی کرن  کاریہ کرم    (آر وائی ایس کے) کہا جاتا ہے ، میں ضم کردیا گیا ہے۔

*مالی سال  19-2018 کے دوران   کل ہند سطح کے اداروں سمیت  پانچ رضا کار اداروں کو  مالی امداد مہیا کرائی گئی ہے۔

*یوتھ پرواسی بھارتیہ دیوس 21جنوری 2019 کو  اترپردیش کے  شہر وارانسی میں منعقد ہوگا۔

*چھٹا شمال مشرق  یوتھ فیسٹول  15 سے 18 نومبر 2018 تک  تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں منعقد ہوا۔  رواں سال کے دوران  زمین   ، پانی اور  ہوا میں  خطروں سے کھیلنے کے لئے 10 ایوارڈ یافتگان کو  تنزنگ  نارگے نیشنل ایڈوینچر ایوارڈ   2017 اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

2۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)

42958  این ایس ایس  یونٹوں میں درج رجسٹرڈ  تقریباً  40 لاکھ 13 ہزار  طلبا  کے ساتھ   این ایس ایس  پورے ملک کی   451 یونیورسٹیوں  /2+ کاؤنسلوں ،  17996 کالجوں / تکنیکی اداروں  اور 12827 سینئر سیکنڈری اسکولوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ   رضاکار انہ  خدمت  خلق کے ذریعہ   نوجوانوں میں  شخصیت سازی اور کرداری سازی کے لئے  کام کررہی ہے۔  زیر تبصرہ سال کے دوران  این ایس ایس کے چند اہم اقدامات / حصولیابیاں  حسب ذیل ہیں:

این ایس ایس کی یکم اپریل 2016 کو مرکزی  شعبے کی اسکیم کے طور پر تشکیل نو کی گئی  ہے    ۔ یہ اسکیم اب    مرکزی  سیکٹر کی اسکیم ہے ۔

*این ایس ایس کے رضاکار پورے ملک  میں   جاری سووچھ بھارت  مشن میں سرگرمی کے ساتھ حصے لیتے  رہے ہیں۔ این ایس ایس کے رضاکاروں کے ذریعہ    منائے گئے  سووچھ بھارت پکھواڑے کے دوران انہوں نے  2276 اسپتالوں ،  1713 شفاخانوں  ، 1665 کمیونٹی سینٹر   ، 534 اولڈ ایج ہومس ، 554تاریخی مقامات   ،  236 یتیم خانوں ، معذوروں کے  263 مراکز   ،  748 ریلوے اسٹیشنوں ،  3660 بس اسٹاپوں ،  1339 مجسموں  اور  801 آثار قدیمہ سے  متعلق مقامات  اور سیاحتی مقامات   کی صفائی ستھرائی کی۔  پینے کے صاف پانی اور  صفائی ستھرائی کی وزارت نے   نوجوانوں کے  امور اور کھیل کی کود کی وزارت کے ساتھ     اشتراک   میں این  ایس ایس رضاکاروں کے لئے فلم سازی  اور مضمون نویسی کے مسابقتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔

*تقریباً 27000 این ایس ایس رضاکاروں نے  پینے کے صاف پانی    کی وزارت کے زیر اہتمام   منعقدہ    100 گھنٹے  کے سووچھ بھارت   سمر  انٹرن شپ پروگرام    میں شرکت کی۔

*بین الاقوامی یوم یوگا  (21 جون 2018) کےموقع پر   تقریباً 25.78 لاکھ  این ایس رضا کاروں نے پورے ملک میں منعقدہ    مختلف یوگا پروگراموں میں حصہ لیا۔

*این ایس ایس رضاکاروں کے ذریعہ   1879675 پودے لگائے گئے۔

* این ایس ایس رضاکاروں کے ذریعہ 191581 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا۔

*9402 صحت /آنکھ/ٹیکہ کاری  کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں    464622 این ایس ایس رضاکاروں نے حصہ لیا۔

*سماج سےمتعلق موضوعات   کے تعلق سے  38710  بیداری پروگرام   /ریلیوں کا  اہتمام کیا گیاجن میں  25.87 لاکھ این ایس ایس رضاکاروں نے حصہ لیا۔

*زیر تبصرہ سال کے دوران  این ایس ایس رضاکاروں کے ذریعہ   62.50 لاکھ رضاکار  اوقات کا شرم دان دیا گیا۔

*35728 این ایس ایس رضاکاروں کو   سیلف ڈیفنس سے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

*این ایس ایس  یونٹوں کے ذریعہ پورے ملک میں  جی ایس ٹی   اور ڈیجیٹل پیمنٹ سے متعلق بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

3۔  راجیو گاندھی  نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف  یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی  وائی ڈی):

*زیر تبصرہ مدت کے دوران   162 تربیتی   /صلاحیت سازی / ورکشاپ  ، کانفرنس  اور دوسرے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں  این ایس ایس کے افسران  ، این وائی کے ایس کے افسران  ، فیکلٹی /اساتذہ  ، ریاستی حکومتوں ، صنعتی محکموں کے افسران اور  این جی او کے ایگزیکٹیو سمیت   6663 شرکاء نے شرکت کی

*مذکورہ بالا پروگراموں  میں سے   35 ٹی او ٹی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعہ این وائی کے ایس کے   1023 عملے   اور  این ایس ایس کے دوسرے افسران کو  ماحولیاتی تعلیم، قابل روز گار ہنر مندی ، نوجوانوں کی صحت ، قیام امن  ، دیہی خواتین کے لئے    آئی سی ٹی پر مبنی  صنعت ، تعلیمی   پالیسیوں اور پروگراموں  ،  زندگی کی ہنر مندی   وغیرہ   جیسے  مرکزی خیال پر  ٹریننگ دی گئی۔

*نوجوانوں کی ترقی کے اشاریے:

آر جی این آئی  وائی ڈی نے حال ہی میں    قومی یوتھ  ریسورس سینٹر کی    سرگرمیوں   کے دستاویزکی تیاری کے حصے کے طور پر   انڈیا یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس اینڈ رپورٹ – 2017 شائع کیا ہے۔

اہم شراکت داروں کے مابین   نوجوانوں سے متعلق معلومات کی ترسیل  اور آر جی این آئی وائی ڈی کے  ایکزیکٹیو کونسل  کی اپنی حالیہ میٹنگ میں پیش کردہ  مشورہ کے مطابق   حسب ذیل تفصیلات کے  تحت   نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں تمام  شراکت داروں کے لئے   بھارت کے نوجوانوں کی ترقی  کا اشاریہ  – 2017 کے تعلق سے تین علاقائی   ترویجی   ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

1۔انڈین یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس  -2017 سے متعلق   شمال مشرقی    علاقائی    ترسیلی ورکشاپ    کا 20  اگست 2018 کو   گوہاٹی کے    آسام ایڈمنسٹریٹیو آفس میں   انعقاد ہوا۔

2۔انڈین یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس -2017 سے متعلق شمالی خطے کے ترسیلی ورکشاپ   27 ستمبر 2018 کو نئی دہلی کے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف پبلک فائننس اور پالیسی    میں منعقد ہوا۔

3۔  جنوبی مشرقی اور مغربی ریاستوں کے لئے  انڈین یوتھ  ڈیولپمنٹ  انڈیکس- 2017  سے متعلق   ترسیلی ورکشاپ   26 اکتوبر  کو  تمل ناڈو کے    سری پرمبدور  کے  آر جی این  ا ٓئی وائی ڈی  میں منعقد ہوا۔

*ریاست جموں  و کشمیر  کے  جے کے -11  سوناواری  کانسٹی ٹیوینسی   کے لئے   کانسٹی ٹیوینسی  منجمنٹ سسٹم  ۔

* ہال ہی میں شامل کئے گئے   این ایس ایس   پروگرام آفسیروں کے لئے اورینٹیشن  ٹریننگ پروگرام ۔

انٹرنیشنل پروگرام

*مالدیپ کے یوتھ ڈیلی گیشن کا دورہ۔

*آر ڈی اے  پی جی ڈی آر  ڈی  طلبا   اور افسران کے لئے     سی آئی   آر ڈی اے پی –آر جی این آئی   وائی ڈی  اشتراکی  ایکسپوزر دورہ    ۔

*سی آئی   آر ڈی اے پی    بنگلہ دیش   کے  ڈائریکٹر جنرل کا     ڈی جی این  وائی ای ڈی کا دورہ ۔

*صنعت کاری اور دیہی ترقی  : 19 ممالک کے    مندوبین کا    ایکسپوزر دورہ۔

*سری لنکا کے یوتھ ایکسچنج   ڈیلی گیشن کا  آر جی   این آئی  وائی ڈی کا دورہ۔

*بھارت-سری لنکا  کےدرمیان   انٹرنیشنل  یوتھ ایکسچنج پروگرام    ۔

* جینڈر اور ڈیولپمنٹ   کے تعلق سے  قومی کانفرنس  کا انعقاد ۔

*سری لنکا کے طلبا   کے ڈیلی گیشن کا  بھارت کا  ایکسپوزر دورہ اور    اورینٹیشن پروگرام۔

دوسری حصولیابیاں

*آر جی این آئی  وائی ڈی نے  مختلف یونیورسٹیوں /اداروں کو  18 اہم تحقیقی پروجیکٹوں اور چھوٹے پروجیکٹوں کے لئے سرمایہ مہیا کرایا ہے۔

*تعلیمی  پروگرام میں     تعلیمی سال  18-2017 اور 19-2018 کے لئے   درج رجسٹرڈ 182 طلبا   میں سے  زیادہ تر کا تعلق  ریاستوں سے ہے۔

*حکومت  ہند کی وزارت ٹکسٹائلز کے  اپرل ٹریننگ اینڈ ڈیزائن سینٹر (اے ٹی ڈی سی) کے ساتھ اشتراک  میں ملبوسات  کی تیاری   اور صنعت کاری نیز  فیشن ڈیزائننگ  اور خوردہ  فروشی  سے متعلق    بی -ووکیشنل  پروگرام   شروع کیا گیا ہے۔  ان کیمپس  میں چلائے جارہے  19 اے ٹی ڈی سی مراکز  میں کل   663  طلبا نے داخہ لیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More