26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند۔ سری لنکا مشترکہ مشق متر اشکتی۔VI کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان 14 روزہ  مشترکہ تربیتی مشق  متر شکتی –VI کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 27؍ مارچ کو دِیاتلاوا، ضلع بدولا، سری لنکا  میں دِیاتلاوا پریڈ گراؤنڈ  میں منعقد کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مشق کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔ اس مشترکہ مشق کا انعقاد 26 مارچ تا 8 اپریل 2019  کےدوران کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی فوج کا دستہ بہار ریجمنٹ  سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ  پر مشتمل ہے، جبکہ  سری لنکا کی فوج کا دستہ  پہلے  گیمونو واچ بٹالین  پر مشتمل  ہے۔  سری لنکا کی فوج کے 21ویں ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ بریگیڈیئر ایچ پی ایم کے جیہ پتھیرانا اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

اس  مشترکہ مشق کا  بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے فوجی دستے کوقوام متحدہ کے جھنڈے کے تحت  دیہی اور شہری ماحول میں شورش اور دہشت گردی مخالف مشترکہ آپریشن انجام دینے کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ  مشق دونوں ملکوں کے فوجی دستے کو ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ  وہ اپنے آپریشنل تجربے اور مہارت کا باہمی تبادلہ کر سکیں۔ علاوہ ازیں یہ مشق ہندوستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون  اور ایک  دوسرے کے ساتھ مل کر آپریشن انجام دینے کے لئے  بھی کلیدی  رول فراہم کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More