37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرمملکت برائے دفاع جناب شریپد نایک نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2020 کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر مملکت برائے دفاع جناب شریپدنےآج کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ 2020 کا دورہ کیا۔ اس دوران، این سی سی کی تینوں شعبوں برّی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں کے ذریعہ منعقدہ گارڈ آف آنر کا وزیر مملکت برائے دفاع نے جائزہ لیا۔ اس کے بعد این سی سی کیڈٹوں کے  ایک بینڈ  کی نمائش گئی ہے۔

جناب شریپدنایک نے این سی سی کیڈٹوں کے ذریعہ تیار کیے گئے ‘فلیگ ایریا’ کا بھی دورہ کیا، جس میں مختلف سماجی بیداری کے موضوع اور ثقافتی سرگرمیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ کیڈٹوں نے انھیں قومی اتحاد اور ترقی کے مقصد سے اپنے متعلقہ ریاستی ڈائرکٹوریٹ کے موضوع کے بارے میں جانکاری دی۔ وزیر مملکت برائے دفاع نے ‘ہال آف فیم’ کا دورہ کیا۔ اس نمائش میں این سی سی کے تینوں شعبوں کے سابق طالب علموں کی تصویریں، ماڈل،  قابل ترغیب اور دیگر تصویروں کی نمائش کی گئی ہے۔

اس کے بعد، این سی سی کیٹوں نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا، جس میں ملک کی خوشحالی، ثقافتی وراثت کے ساتھ ساتھ  گروپ ڈانس اور بیلے ڈانس کی پیشکش شامل تھی۔ اس موقع پر  این سی سی کے ڈائرکٹر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب شریپدنایک نے کیڈٹوں کے اسمارٹ ڈرل اور خود اعتمادی کے لیے انھیں مبارک باد پیش کی۔  انھوں نے این سی کیڈٹ کی شکل میں اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے مستقبل کے لیے اعلیٰ شخصیت کی تعمیر کرنے کے لیے قومی کیڈٹ کور کی عہدبستگی کی ستائش کی۔ این سی سی کی عظیم خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے والی تنظیموں کے معاملے میں  یہ تنظیم غیرمعمولی تعلیم،  کثیرجہتی سرگرمیوں اور کیڈٹوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے انوکھے امتزاج کو فروغ دینے کے معاملے میں پیش پیش رہی ہے۔

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2020 میں 2,155 کیڈٹس شامل ہو رہے ہیں، جن میں 732 لڑکیاں شامل ہیں۔ ان کیڈٹوں کا  انتخاب 28 ریاستوں اور 9 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 10 دوست ممالک کے کُل 115 غیر ملکی کیڈٹ بھی این سی سی  یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More